آپ اگر ہندوستان کے مسلمانوں کو خوش اور محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں توآپ ۔۔۔وزیر اعظم آزاد کشمیر جب ایک باربھارت گئے تو وہاں  موجود ایک عورت نے فاروق حیدر سے کیا کہا؟حیران کن انکشاف

18  اگست‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور اینکر پرسن جاوید چوہدری اپنے آج کے کالم ’’کشمیرکی چابی سلامتی کونسل میں نہیں‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔۔مجھے آج بھی یاد ہے راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کے دوران بھارت کا ایک واقعہ سنایا تھا۔

ان کا کہنا تھا وہ چند برس پہلے کسی کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت گئے‘ ہوٹل کی لابی میں انہیں ایک ہندو عورت دکھائی دی۔خاتون نے ماتھے پر بندیا لگائی ہوئی تھی‘ وہ سیدھی ان کی طرف آئی اوران سے مخاطب ہو کر بولی ”آپ پاکستان سے آئے ہیں“ راجہ صاحب نے ہاں میں سر ہلا دیا‘ وہ بولی ”آپ پھر واپس جا کر پاکستانیوں کو بتائیے گا آپ اگر ہندوستان کے مسلمانوں کو خوش اور محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں توآپ کبھی پاکستان کو کمزور نہ ہونے دیجیے گا“ خاتون کا کہنا تھا ”ہندوستان کے مسلمانوں کی سلامتی مضبوط پاکستان میں مضمرہے‘ اگر پاکستان کمزور ہو گیا تو ہندوستان کی ہندو آبادی بیس کروڑ مسلمانوں کو ہڑپ کر جائے گی“۔یہ واقعہ سنانے کے بعد راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا ”وہ خاتون مسلمان تھی‘ اس نے خود کو ہندو معاشرے میں محفوظ رکھنے کے لیے ماتھے پر بندیا لگا رکھی تھی“ وہ رکے اور پھر کہا”میرا بس چلے تو میں پاکستان کے خلاف بات کرنے والے تمام لوگوں کو ایک ایک بار ہندوستان کا دورہ کروا دوں کیونکہ جب تک یہ لوگ ہندوستان نہیں جائیں گے انہیں اس وقت تک پاکستان کی قدر و قیمت کا احساس نہیں ہوگا‘ ہم نے اگر آزادی کی قدروقیمت کااندازہ لگاناہے تو پھر ہمیں چاہیے ہم ہندوستان جائیں اور وہاں آباد مسلمانوں کی حالت زار کا مشاہدہ کریں۔ہندوستان کے مسلمان زندہ رہنے کیلئے ماتھے پر تلک لگانے پر مجبور ہیں جبکہ مسلمان عورتیں بندیا لگا کر گھروں سے باہر نکلتی ہیں تا کہ یہ ہندو معاشرے کی ”ڈس کریمینیشن“ سے محفوظ رہ سکیں“

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…