پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے، بھارت ظلم و جبر سے زیادہ دیر تک کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اہم اعلان

16  اگست‬‮  2019

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازچوہدری نے ملاقات کی جس میں تحریک آزادی کشمیر، سیاسی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزداراوراعجاز چوہدری نے لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اورکشمیری عوام پربھارتی ظلم و ستم کی شدید مذمت کی۔

دونوں رہنماؤں نے یوم سیاہ پرکامیاب ریلی پر عوام سے اظہار تشکرکیااورفیصلہ کیاگیا کہ پنجاب کے دیگر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں بھی کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کے انعقاد کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرکاپاکستان سے انمٹ رشتہ ہے۔کڑے وقت میں اوربحران کی کیفیت میں کشمیر یوں کے ساتھ ہیں۔ پاکستان اور پاکستانی قوم پوری قوت کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے -پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے۔ بھارت ظلم و جبر سے زیادہ دیر تک کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا-بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے آمرانہ اقدام کیا ہے اورمودی سرکارکے ظلم کی شب ختم ہونے کے قریب ہے۔ کشمیر کی آزادی کا دن اب زیادہ دور نہیں۔بھارت کوہرسطح پر رسوائی کا سامنا ہوگا۔عثمان بزداراوراعجاز احمد چوہدری نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی بہادری اور جرأت کو سلام پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کرکے دشمن کوبھر پور جواب دیا۔ دفاع وطن کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوان ہمارے ہیرو ہیں۔ وطن کی مٹی پر فدا ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہید فوجی جوان ہمار ے ماتھے کا جھومر ہیں۔وطن پر نثار ہونے والے شہداء کی عظیم قربانی پر ناز ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ بھارت کا جارحیت پسند رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔اعجاز چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے معاملے اپنی روایتی ہٹ دھرمی اورمکاری کا مظاہرہ کررہا ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان سے جدا نہیں کرسکتی۔ کشمیر کل بھی ہمارا تھا اورکشمیر آج بھی ہمارا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس 20 اگست کو پنجاب سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا

اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی جلدپنجاب سیکرٹریٹ کا دورہ کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے عیدالاضحی، یوم آزادی اور یوم سیاہ کی ریلیوں کی بہترین سکیورٹی اور شاندار انتظامات پر پولیس اور انتظامیہ کو شاباش دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں نے لگن اور عزم کے ساتھ فرائض سرانجام دیئے، جس پر میں پولیس اور انتظامیہ کے افسروں و اہلکاروں کو شبانہ روز محنت پر مبارکباد دیتا ہوں۔ متعلقہ اداروں نے عیدالاضحی، یوم آزادی اور یوم سیاہ کی ریلیوں کیلئے

مشترکہ کاوشوں سے موثر اقدامات کئے اور عوام کیلئے پرامن ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی قابل ستائش رہی۔ انہوں نے کہا کہ فول پروف انتظامات کرکے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا گیا اور صوبے کے عوام نے پر امن ماحول میں عیدالاضحی اور یوم آزادی کی خوشیاں منائیں۔ یوم سیاہ پر منعقدہ ریلیوں کے انعقاد کیلئے بھی بہترین انتظامات پر افسران و اہلکاران تعریف کے مستحق ہیں۔ پنجاب میں پولیس اور انتظامیہ نے ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ امید ہے کہ مستقبل میں بھی پولیس اور انتظامیہ کو اسی جذبے اور عزم کے ساتھ فرائض سرانجام دے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم سیاہ کی ریلی میں بھرپور شرکت پر اقلیتی برادریوں اور شہریوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر پاکستانی شہریوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ کی ریلی میں بھرپور شرکت کی جس پر میں اقلیتی برادریوں خصوصاً ہندو، سکھ اور مسیحی افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر نہ صرف ایک قومی مقصد ہے بلکہ بین الاقوامی مسئلہ بھی ہے اور سب نے یوم سیاہ پر یک زبان ہو کر کشمیر کاز کیلئے آواز اٹھائی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اوراس علاقے کی حیثیت تبدیل کرنے کی بھارتی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ عالمی برادری کو کھلے دل سے اس سلگتے مسئلے پر متوجہ ہونا پڑے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر اعلی نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور دھماکے میں زخمی ہونے والے افرادکی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دھماکہ امن دشمنوں کی پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے۔پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف یکسو اورمتحد ہے۔ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے-انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کاناحق خون بہانے والے دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہے۔قوم کے اتحاد سے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…