مریم نواز کی احتساب عدالت پیشی پر ہنگامہ آرائی کرنے پر 8نامزد، 150 سے زائد نا معلوم لیگی کارکنوں کیخلاف سخت ایکشن لے لیا گیا

10  اگست‬‮  2019

لاہور(این این آئی )مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کرنے پر 8نامزد اور 150 سے زائد نا معلوم لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ اسلامپورہ میں درج مقدمے میں عظمی بخاری، توصیف شاہ سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے جس میں پولیس پر پتھرا، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے او ر نقص امن کی دفعات شامل ہیں۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے سکیورٹی

پر مامور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ۔پتھرائو سے کانسٹیبل نثار کے سر پر گہری چوٹ آئی۔لیگی رہنمائوں سمیت کارکنوں کے خلاف مقدمے کا اندراج سب انسپکٹر دلشاد کی مدعیت میں کیا گیا۔یاد رہے جمعہ کو مریم نواز کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا ۔لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کا پولیس سے عدالت میں داخل ہونے سے روکنے کی وجہ سے تصادم ہو گیا تھا اور اس دوران عظمی بخاری نے ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ بھی مارا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…