اوورسیزپاکستانیوں کو اب پاکستان آمد پرقطار میں نہیں لگنا پڑیگا،حکومت کو زبردست اقدام،بڑی خوشخبری سنادی گئی

8  اگست‬‮  2019

کراچی(این این آئی)سمندر پار مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے سول ایوی ایشن نے اچھی خبر سنادی، اب وطن آمد پر انہیں لمبی قطار میں نہیں لگنا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک کے تمام بڑے ایئرپورٹس پر اووسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کردیئے ہیں۔

یہ خصوصی کاؤنٹرز کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور ایئرپورٹس پر قائم کیے گئے ہیں۔سمندر پار پاکستانی اپنا قومی اوورسیز شناختی کارڈ دکھا کر لمبی قطار میں لگنے کی زحمت سے بچ جائیں گے۔بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ کاؤنٹر دو طرفہ سہولت فراہم کریں گے یعنی ملک میں آتے ہوئے اور ملک سے جاتے ہوئے اوور سیز پاکستانی ان کاونٹرز کے ذریعے قطار میں لگنے کی زحمت سے بچ سکیں گے۔سول ایوی ایشن نے یہ سہولت وزیراعظم عمران کی خصوصی ہدایت پر مہیا کی ہے جس کا مقصد ملک کے لیے زرمبادلہ کمانے والے سپوتوں کو وطن آمد پر سہولت فراہم کرنا ہے۔یاد رہے کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر سہولیات کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری ہے، حال ہی میں سی اے اے نے تین ایئرپورٹس پر جدید ڈیجیٹل ایئرپورٹ ٹرمینل انفارمیشن سسٹم نصب کیے تھے۔پہلے مرحلے میں کوئٹہ، سکھر، فیصل آباد ایئرپورٹ پر ڈی اے ٹی آئی ایس سسٹم نصب کئے گئے تھے، مذکورہ جدید سسٹم نصب کرنے سے کپتانوں کو لینڈنگ سے قبل موسم کی صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ سمندر پار مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے سول ایوی ایشن نے اچھی خبر سنادی، اب وطن آمد پر انہیں لمبی قطار میں نہیں لگنا پڑے گا۔ سول ایوی ایشن نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک کے تمام بڑے ایئرپورٹس پر اووسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کردیئے ہیں۔یہ خصوصی کاؤنٹرز کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور ایئرپورٹس پر قائم کیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…