محکمہ موسمیات کی موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی،پولیس کو بھی ہائی الرٹ کردیاگیا،ہنگامی اقدامات کی ہدایات جاری

8  اگست‬‮  2019

کراچی(این این آئی)آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نے محکمہ موسمیات کی جانب سے موسلادھار باشوں کی پیش گوئی کے تناظر میں سندھ بھر میں رین ایمر جینسی کے تحت پولیس کوآئندہ احکامات تک ہائی الرٹ کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز متعلقہ ایس ایچ اوزکو امدادی کاموں اورلوگوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کا ناصرف پابند کرینگے بلکہ اس ضمن میں متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ باہم روابط کے عمل کوبھی یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ تیار کردہ رین ایمرجینسی پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کو صوبائی سطح پر یقینی بنایا جائے جبکہ ٹریفک پولیس باالخصوص بارشوں کے باعث زیرآب آجانیوالی سڑکوں کے لئے متبادل روٹس اور انکی تشہیرکوبھی یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ نشیبی علاقوں کی شاہراہوں /گلیوں سے پانی کی نکاسی،سڑکوں پر خراب ہوجانیوالی گاڑیوں کو فوری ہٹاکرسڑکوں کو کلیئر کرنے کے لیئے متعلقہ اداروں کے تعاون سے تمام تراقدامات کو ممکن بنایا جائے۔تمام ایس ایس پیز ضلعی/ٹریفک زونز متعلقہ ایس ایچ اوز/سیکشن افسران کو علاقوں میں موجودگی کاباقاعدہ پابندبنائینگے۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ تمام ضلعی پولیس کنٹرول رومز/ ٹریفک پولیس کنٹرول ممکنہ بارشوں سے علاقوں کی صورتحال /ریسکیو ورکنگ اور سڑکوں پرٹریفک کی صورتحال/ٹریفک اقدامات کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ ناصرف نوٹ کرینگے بلکہ رپورٹ برائے ملاحظہ و مزید ضروری اقدامات متعلقہ سپروائزری افسران کو بھی ارسال کرینگے۔دریں اثناء کے الیکٹرک نے کراچی میں متوقع طوفانی بارشوں کے پیش نظر کمشنرکراچی کو خط لکھ ڈالا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ شہر سے غیر قانونی کنڈوں کے خاتمے کیلئے تمام شہری اداروں کی مدد درکارہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے کمشنر کراچی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بارش سے قبل مرمت اور بجلی تنصیبات کامعائنہ کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کو مل کرکام کرنا ہوگا۔خط میں کہا گیا ہے کہ پانی کے باعث بجلی کی بحالی کی کوششیں بری طرح متاثر ہوتی ہیں اس لیے بارش کے پانی کی نکاسی کا فوری انتظام ضروری ہے۔ شہریوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کو مل کرکام کرنا ہوگا۔کے الیکٹرک نے خط میں اپنے تحفظات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ کچی آبادی اور تجاوزات میں کنڈوں کی بہتات بھی حادثات کا باعث بنتی ہے، کنڈا ہٹاؤ مہم کے بعد بھی کنڈے دوبارہ لگا لئے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…