کشمیر پر ہونے والے ظلم پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے،پاکستان نے بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا اعلان  کردیا

8  اگست‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیرریلوے شیخ رشید نے پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے جو کچھ کیا وہ سوچی سمجھی سازش اور ان کا ایجنڈا ہے، یہ بہت پرخطر سال ہوگا، اس میں جنگ بھی ہوسکتی ہے،کشمیر پر ہونے والے ظلم پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے، اگر جنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔

جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کراچی جانے والی ہر ٹرین میں دو کوچز کے اضافے کا فیصلہ کیا ہے، عید پر دو اسپیشل ٹرینیں چلائی ہیں، عید کے بعد ٹرین ٹائمنگ، کوچز اور صفائی میں بہتر تبدیلی لائیں گے، نئی 38 ٹریرنیں چلانے سے نظام متاثر ہوا، 70 لاکھ مسافر زیادہ اٹھائے اور 10 ارب اضافی کمائے۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے جو کچھ کیا وہ سوچی سمجھی سازش اور ان کا ایجنڈا ہے، یہ بہت پرخطر سال ہوگا، اس میں جنگ بھی ہوسکتی ہے، ہم جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتے لیکن کشمیر پر ہونے والے ظلم پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے، اگر جنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔وزیر ریلوے نے کہا کہ کشمیر کوئی مقبوضہ بیت المقدس نہیں ہے، مودی نے غیر دانشمندانہ کام کیا، بعض سیاست دان ایسی غلطی کرتے ہیں جس سے تاریخ بدل جاتی ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم ظلم پر خاموش رہیں، اس لیے بحیثیت ریلوے کے وزیر سمجھوتہ ایکسپریس کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا اعلان کررہا ہے، یہ ٹرین ہفتے میں دو دن چلتی تھی، اس کے مسافروں کو ٹکٹس کی واپسی پر پورے پیسے دئیے جائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ کشمیری اور پاکستان کا دل ایک ساتھ دھڑکتا ہے، میں کشمیر کو اندر سے جانتا ہوں، مودی کی سیاست لال چوک سری نگر میں ختم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر سے متعلق عالمی اداروں کی قرارداد کو تہہ و بالا کردیا،

بھارت نے شملہ معاہدے کو بھی تہہ و بالا کر دیا، بھارت نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے معاہدے کی بھی خلاف ورزی کی ہے، ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے سفاکانہ، ظالمانہ، مجرمانہ اور غیر ذمہ دارانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔دوسری جانب سمجھوتہ ایکسپریس واہگہ ریلوے اسٹیشن پر بھارت جانے کے لیے تیار تھی لیکن بھارتی حکام کی جانب سے ٹرین وصول کرنے کی کلیئرنس نہیں دی گئی۔دونوں ملکوں کے اسٹیشن ماسٹروں نے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا جس پر بھارت نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا اور ٹرین صبح 8 بجے سے 109 مسافروں کو لے کر اسٹیشن پر کھڑی رہی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…