پاکستان کے اہم بینک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے حکومت میدان میں آگئی،بینک کیلئے اربوں روپے کی منظوری دینے کا فیصلہ 

3  اگست‬‮  2019

کراچی (این این آئی)سندھ بینک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے سندھ حکومت میدان میں آگئی، کابینہ نے بینک کو 3 ارب روپے دینے کی منظوری دے دی۔وزیراعلی مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جاری آڈٹس کی وجہ سے بینک کا لیزنگ کمپنی میں ضم ہونا تاخیر کا شکار ہے، سندھ بینک سے قرضہ لینے والے اداروں کے اکانٹس منجمد ہونے سے قرضے کی واپسی رک گئی، کابینہ نے سندھ بینک کیلئے 3 ارب روپے کی منظوری اور بورڈ کی تبدیلی کا فیصلہ بھی کیا۔ کابینہ کا کہنا تھا جن اداروں

کو سندھ حکومت مالی امداد دیتی ہے ان کے اکانٹ سندھ بینک میں کھولے جائیں۔سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست انور مجید کے اومنی گروپ سمیت مختلف اداروں نے سندھ بینک سے اربوں روپے کے قرضے لئے، جعلی اکانٹس کیس میں ان اداروں کے اکانٹس منجمد ہیں۔ سندھ بینک نے 19 ارب روپے سے زائد کے قرضے چینی کے شعبے سے وابستہ افراد کو دیئے، سندھ بینک کا کیپٹل 16 ارب روپے سے کم ہو کر 11 ارب روپے اور غیر فعال قرضوں کا حجم 24 ارب 80 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…