پاکستان میں بینک تفصیلات لے کر مالی فراڈ کے ایک سال میں 40 ہزار واقعات،صورتحال سنگین ہوگئی،چونکادینے والے انکشافات

3  اگست‬‮  2019

کراچی(این این آئی)جعلی فون کالز اور ایس ایم ایس کے ذریعے مالی فراڈ کے معاملے پر  پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی سستی سے صورتحال سنگین تر ہوگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کا 5 مرتبہ نوٹس لینا بھی بے سود رہا۔ملک میں جعلی فون کالز اور ایس ایم ایس پر ذاتی کوائف اور بینک تفصیلات لے کر مالی فراڈ کے ایک سال میں 40 ہزار واقعات رپورٹ ہوئے ہیں تاہم ایف آئی اے کا سائبر کرائمز ونگ صرف ساڑھے 4 ہزار کیس حل کرسکا ہے، 16 سو سے زائد فون سمز ٹریس کرکے بلاک بھی کی گئیں۔اس صورتحال پر اسٹیٹ بینک

نے 5 بار  نوٹس لیا لیکن صورتحال بد سے بد تر ہوتی چلی جارہی گئی اور کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔مارکیکٹں گ کمپنیوں کی فون ڈیٹا تک رسائی اور سیلولر کمپنیوں کی غیر ذمہ داری کے ساتھ ساتھ پی ٹی اے اور ایف آئی اے میں تعاون کا فقدان بھی معاملات بگڑنے کی بڑی وجہ ہے جس کا خمیازہ صارفین بھگت رہے ہیں۔الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 کے مطابق پی ٹی اے اور ایف  آئی اے نے ایک دوسرے کے دفاتر میں اپنے اپنے ونگز بنانا تھے لیکن بات ابھی تک کاغذی کارروائی سے آگے ہی نہیں بڑھ سکی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…