پاسپورٹ سے ”پیشے” کا خانہ ختم،سرکاری ملازمین کیلئے کوائف اور پاسپورٹ کے اندراج کی تاریخ میں بھی توسیع

27  جولائی  2019

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے پاسپورٹ سے ”پیشے” کا خانہ ختم کر کے سرکاری ملازمین کے لیے پاسپورٹ کی ایمنسٹی اسکیم میں دو ماہ کی توسیع بھی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاسپورٹ سے پروفیشن کا اندراج ختم کردیا ،

جبکہ سرکاری ملازمین کے پاسپورٹ کی اسکیم میں 2 ماہ کی توسیع کردی ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔وفاقی کابینہ نے ہی اجلاس کے دوران پاسپورٹ سے پیشے کا کالم ختم کرنے کی منظوری دی تھی۔ پاسپورٹ سے پیشے کا خانہ ختم کرنے اور پرائیویٹ پاسپورٹ کے حامل سرکاری ملازمین کے لئے کوائف اور پاسپورٹ کے اندراج کی تاریخ میں دو ماہ کی توسیع کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی۔سرکاری ملازمین کے لیے کوائف کے اندراج میں توسیع 25 جولائی سے دو ماہ کے لیے ہو گی۔پاسپورٹ سے پیشے کا کالم ختم کرنے کے باوجود سرکاری ملازمین کے لیے اپنے محکمہ کا این او سی جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ این او سی کے اجراء کا مقصد سرکاری ملازمین کے بائیو ڈیٹا میں سرکاری ملازمین کا اندراج ہے۔ کوائف میں اندراج کی توسیع کے لیے پہلے سے کیے گئے فیصلے کے مطابق 5 ہزار اضافی فیس کی ادائیگی کی شرط بدستور لاگو رہے گی جبکہ بیرون ملک مقیم سرکاری ملازمین کے لیے بھی یہی شرائط لاگو ہوں گی۔دو ماہ کے اندر سرکاری ملازمین کواپنا پروفیشن ظاہر کر نا ہوگا بصورت دیگر نومبر کے بعد سرکاری ملازمین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ پاسپورٹ سے پروفیشن کا خانہ ختم کرنے کا اطلاق سرکاری ملازمین پر نہیں ہوگا۔ پرائیویٹ پاسپورٹ کے حامل سرکاری ملازمین کے لیے پروفیشن کی تبدیلی پر مبنی اندراج کے لیے تین ماہ مدت کا اطلاق 21 اپریل 2019سے کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…