ن لیگ نے چیئرمین سینٹ کے عشائیے میں جانیوالے سینیٹرز بارے بڑا اعتراف کر لیا

24  جولائی  2019

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹر کلثوم پروین اور سینیٹر دلاور خان کی چیئرمین سینیٹ کے اعشایہ میں شرکت کے معاملے پر ن لیگ نے دونوں سینیٹرز کی عشایئے میں جانے کی اطلاع نہ دینے کا اعتراف کرلیا۔ مشاہد اللہ نے بتایاکہ پارٹی کا دونوں سینیٹرز سے اظہار وجوہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،ان سینیٹرز سے پوچھنے کے بعد ان کیخلاف ڈسپلنری ایکشن بھی ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ

چیئرمین سینیٹ کے عشائیے میں اپوزیشن کے سینیٹرز کی شرکت، حمایت کی یقین دہانی اپوزیشن کے دونوں سینیٹرز کی عشائیے میں شرکت کی تصاویر اور ویڈیو بھی سامنے آ گئی،گزشتہ رات چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے حکومتی سینیٹرز کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے 2 سینیٹرز نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کلثوم پروین اور آزاد سینیٹر دلاور خان نے عشائیے میں شرکت کی اور چیئرمین سینیٹ کو تحریک عدم اعتماد میں اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے دو سینٹرز کلثوم پروین اور دلاور خان کی حکومتی عشائیہ میں شرکت کی اور چیئر مین سینیٹ کو حمایت کا یقین دلایااپوزیشن کے دونوں سینیٹرز کی صادق سنجرانی کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی تصاویر اور ویڈیو بھی سامنے آگئی ذرائع نے بتایا کہ دونوں سینیٹرز نے صادق سنجرانی سے کہا کہ ہم تحریک عدم اعتماد میں آپ کو اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہیں جبکہ سینیٹر کلثوم پروین نے گفتگو میں کہا کہ ہمارے ساتھ اور بھی لوگ ہیں۔چیئرمین صادق سنجرانی نے دونوں سینیٹرز کو خوش آمدید کہا۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…