اپوزیشن کے بیشتر اراکین کا حکومت سے رابطوں کا انکشاف، اپوزیشن کچھ بھی کرلے تابوت میں آخری کیل ہم ہی ٹھونگیں گے،حیران کن دعویٰ سامنے آ گیا

22  جولائی  2019

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اپوزیشن کے بیشتر اراکین کا حکومت سے رابطوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ اپوزیشن کے کئی اراکین اجلاسوں میں ضرور بیٹھتے ہیں مگر چیئرمین سینیٹ کا احترام کرتے ہیں،خفیہ ووٹنگ میں اپوزیشن پٹ جائے گی،اپوزیشن کچھ بھی کرلے تابوت میں آخری کیل ہم ہی ٹھونگیں گے۔

پیر کو اپوزیشن کے اجلاس پر ردعمل کا اظہا کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن کچھ بھی کرلے تابوت میں آخری کیل ہم ہی ٹھونگیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن صادق سنجرانی کا بطور چیئرمین احترام کرے ہم سلیم مانڈوی والا کا بطور ڈپٹی چیئرمین احترام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی ہر تبدبیر ناکام بنائیں گے، حکمت عملی بنالی ہے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے کئی ارکان خفیہ رائے شماری میں خدا خوفی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن رہنما اس وقت سیاسی ناپختگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کا رویہ ہمیشہ اپوزیشن کے حق میں بھی رہا۔انہوں نے کہاکہ کل ریکوزیشن اجلاس ہے ہوسکتا ہے عدم اعتماد کی تحریک پیش نہ ہو زیربحث ہو۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سمیت اپوزیشن میں ہمارے کئی باشعور دوست ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کے کۂ لوگ کہہ رہے یہ کام ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے ادارے کا احترام ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ ایوان کو بہت اچھے طریقے سے چلاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خفیہ ووٹنگ میں اپوزیشن پٹ جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹر اجلاس میں مجبورا آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز اپنے جماعت سے نالاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…