گوجرانوالا،پی ٹی آئی مقامی رہنما کو ٹوورزم اینڈ ڈویلمنٹ کا چیئر مین بننے پر ڈالر نچھاور کرنا مہنگا پڑ گیا

19  جولائی  2019

گوجرنوالا(آن لائن)پی ٹی آئی گوجرانوالا کے مقامی رہنما کوٹوورزم اینڈ ڈویلمنٹ کا چیئر مین بننے پر سہیل ظفر پر ڈالر نچھاور کرنا مہنگا پڑ گیا، ایف بی آر نے نوٹس لے لیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سہیل ظفر پر ڈالر اور نچھاور کرنے والے پی ٹی آئی رہنما شاہد اقبال ناگرا کے اثاثہ جات کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سہیل ظفر کو ٹوورزم اینڈ ڈویلمنٹ کا چیئر مین بنایا گیا ہے جس کے بعد جب وہ اپنے آبائی علاقے گوجرانوالا پہنچے توپاکستان تحریکِ انصاف کے مقامی رہنما شاہد اقبال ناگرا نے ان پر ڈالر اور ریال سمیت غیر

ملکی کرنسی نوٹوں کی برسات کر دی۔غیر ملکی کرنسی نوٹ دیکھ کر پی ٹی آئی کارکنان بھی پیچھے نہ رہے اور نوٹ اکٹھے کرنے لگے جس دوران شدید دھکم پیل ہوئی اور کارکنان آپس میں جھگڑ بھی پڑے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی اور اب دوبارہ وہ خبروں میں آگئے ہیں جب عہدہ ملنے کے بعد وہ آبائی علاقے پہنچے تو ان پر ہزاروں ریال اور ڈالر نچھاور کر دیے گئے ہیں اور اب فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے سہیل ظفر پر ڈالر اور نچھاور کرنے والے پی ٹی آئی رہنما شاہد اقبال ناگرا کے اثاثہ جات کی چھان بین شروع کر دی ہے۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…