کلبھوشن یادیو کو شہید کیپٹن قدیر احمد نے کس طرح گرفتار کروایا؟ کتنے سال بلوچستان کی سڑکوں پر بھکاری بن کر گھومتے رہے؟حیرت انگیز انکشافات، سوشل میڈیاپر تصاویر وائرل ہوگئیں

19  جولائی  2019

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کلبھوشن یادیو کو شہید کیپٹن قدیر احمد نے کس طرح گرفتار کروایا؟ کتنے سال بلوچستان کی سڑکوں پر بھکاری بن کر گھومتے رہے؟حیرت انگیز انکشافات، سوشل میڈیاپر تصاویر وائرل ہوگئیں، تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف سےکلبھوشن یادیو سے متعلق فیصلہ آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شہید کیپٹن قدیر احمد کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں،

سوشل میڈیا پر کی جانیوالی پوسٹس کے مطابق شہید کیپٹن قدیر احمد نے 2016ء میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کروایا تھا اس سے قبل پاک فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے انٹیلی جنس ونگ کے ساتھ کام کرنے والے کیپٹن قدیر احمد تین سال سے زیادہ عرصے تک بھکاری بنے رہے اور انہوں نے ملک دشمن عناصر کی تلاش میں یہ وقت سڑکوں پر گزارا، کیپٹن شہید قدیر احمد کلبھوشن یادیو کے مسلسل پیچھے لگے رہے اور بالاخر اسے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاگیا،کیپٹن قدیر احمد کے بارے میں بتایاجاتاہے کہ وہ گزشتہ سال جون میں ایک مشن سے گھر واپسی کے وقت ٹریفک حادثے میں شہید ہوگئے تھے، شہید قدیر احمد کے بارے میں دعویٰ کیاجاتاہے کہ وہ تین سو ایکڑ اراضی کے مالک تھے لیکن وطن عزیز کے دفاع کی خاطر دہشت گردوں کے تعاقب میں انہوں نے تین سال کا عرصہ فقیر بن کر گزارا اور بالاخر اپنے مشن میں کامیاب ہوئے۔‎شہید قدیر احمد کے بارے میں دعویٰ کیاجاتاہے کہ وہ تین سو ایکڑ اراضی کے مالک تھے لیکن وطن عزیز کے دفاع کی خاطر دہشت گردوں کے تعاقب میں انہوں نے تین سال کا عرصہ فقیر بن کر گزارا اور بالاخر اپنے مشن میں کامیاب ہوئے۔‎



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…