صوبہ خیبرپختونخوا میںضم شدہ قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 16 جنرل نشستوں تاریخی انتخابات دس سیاسی جماعتوں سمیت کتنے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو گا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

19  جولائی  2019

کوہاٹ(این این آئی) صوبہ خیبرپختونخوا میں ضم شدہ قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 16 جنرل نشستوں پر آج ہونے والے تاریخی انتخابات میں تقریباً دس سیاسی جماعتوں کے84 اور 213 آزاداْمیدواروں سمیت کل 297 اْمیدواراپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں جن میں جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی کی دوخواتین اْمیدوار بھی شامل ہیں۔حتمی فہرستوں کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے

تمام 16 حلقوں ‘ جمعیت العلمائے اسلام (ف) نے 15‘ عوامی نیشنل پارٹی نے 14 ‘پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین اور جماعت اسلامی نے 13 ‘13 حلقوں پر اپنے اپنے اْمیدوارمیدان میں اْتارے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے 5‘ قومی وطن پارٹی نے 3 ‘ جمیعت العلمائے اسلام(س) اور پاکستان سرزمین پارٹی نے 2 ‘2حلقوں جبکہ پاکستان عوامی انقلاب پارٹی نے صرف ایک حلقے سے اپنے اْمیدوارنامزدکررکھے ہیںتاہم قبائلی ضلع ا ورکزئی میں جمیعت العلمائے اسلام (ف) کے اْمیدوار قاسم گل سمیت کئی آزاداْمیدوار پہلے ہی ایک آزاداْمیدوار غزن جمال کے حق میں دستبردار ہوچکے ہیں ۔ان قبائلی اضلاع میں انتخابی مہم کا وقت 48گھنٹے قبل ہی گزشتہ شب احتتام پذیر ہوگیا ہے۔ان اضلاع میں تمام اْمیدواروں نے اپنی انتخابی مہم بھرپورچلائی اوراپنے اپنے حلقوں میں کارنر میٹینگز کے علاوہ جلسے جلوس کا انعقادکیا تاہم کہیں بھی کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری حتمی فہرستوں کے مطابق قبائلی ضلع کرم کے حلقہ پی کے 108 میں سب سے زیادہ 26 آزاد اْمیدوارانتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں جبکہ سب سے کم آزاداْمیدواروں کی تعدادقبائلی ضلع باجوڑ کے حلقہ پی کے 100 میں ہے جہاں کل 12میں سے صرف 4آزاداْمیدوارحصہ لے رہے ہیں۔اسی طرح تمام 16حلقوں میں سب سے کم اْمیدوار چھ قبائلی سب ڈویژن پر مشتمل حلقہ پی کے 115 میں ہے جہاں تین سیاسی جماعتوں پی ٹی آئی‘ اے این پی اور جے یو آئی(ف) کے تین اْمیدواروں اور سات آزاراْمیدواروں سمیت کل10 اْمیدوارحصہ لے رہے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ دو قبائلی اضلاع خیبر کے حلقہ پی کے 106 سے عوامی نیشنل پارٹی کی خاتون اْمیدوار ناہید اور ضلع کرم کے حلقہ پی کے 109 سے جماعت اسلامی کی خاتون ملاسہ(زوجہ حکمت خان) ان انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…