کنٹرولر امتحانات روالپنڈی تعلیمی بورڈ کی نااہلی، میٹرک رزلٹ کی سی ڈی پر کیا بڑی غلطی کر دی ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

  جمعہ‬‮ 19 جولائی‬‮ 2019  |  10:50

اسلام آباد (آن لائن )کنٹرولر امتحانات روالپنڈی تعلیمی بورڈ کی نااہلی، میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے 2019کے حالیہ اعلان کردہ نتائج کی سرکاری طور پر تیار کی گئی سی ڈی پر رزلٹ برائے سال 2018لکھوا کر مارکیٹ کر دی گئی۔ روالپنڈی بورڈ کی طرف سے ضلع بھر کے سٹیشنرز اور بک سنٹر کو فروخت کی گئی اس سی ڈی کی تیاری پر بورڈ کو 22لاکھ روپے کی لاگت برداشت کرنا پڑھی ہے۔ کنٹرولر امتحانات نے غلطی کی نشاندہی کے باوجود مذکورہ سی ڈی کو مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت دے دی۔ غیر سرکاری سطح پر رزلٹ کیپڑتال کے خواہش


مند لاکھوں امیدوران اور والدین سی ڈی کے غلط ہیڈنگ کی وجہ سے کنفیوڑن کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں مذکورہ سی ڈی میں رزلٹ نیا جبکہ کیپشن پرانا ڈالا گیا ہے۔ آن لائن کی طرف سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کرنے پر کنٹرولر امتحانات عابد کھرل نے آپنی غلطی کا اقرار کرتے ہوہے کہا کے یہ ایک جھوٹی سی مس ٹیک کی وجہ سے ہوا ہے اور اس سے طلباء و طلبات کو کسی قسم کی کوئی دشواری پیش نہیں آئی۔ سی ڈی پر رزلٹ برائے سال 2018لکھے جانے کے پیچھے خصوصی حکمت شامل ہے جس کی ایک میڈیا پرسن کو سمجھنے کی ضرورت نہیں۔۔۔ ‎

موضوعات:

loading...