حج زائرین کی معاونت کے لیے ایپلی کیشن متعارف ،کونسی کونسی معلومات اردو میں حاصل کی جاسکیں گی؟جانئے

14  جولائی  2019

اسلام آباد ( آن لائن)وزارت مذہبی امور نے حج زائرین اور ان کے سعودی عرب میں قیام کے حوالے سے معاونت کے لیے موبائل ایپلیکیشن متعارف کرادی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت نے زائرین سے معلومات کے لیے اینڈرائیڈ ایپلی کیشن استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ حج فلائیٹ آپریشن کا آغاز 4 جولائی کو ہوا تھا جہاں پہلی بار سعودی امیگریشن اسٹاف نے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 368 پاکستانی زائرین کا امیگریشن اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیا تھا۔ایپلی کیشن مِنا لوکیٹر کو صارف کی رہائش گاہم مختلف کیمپوں/مکتبوں تک جانے کے راست، ٹرین اسٹیشنز، مسجد، ہسپتال سمیت منا کے دیگر مقامات تک جانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔المقصد ایپلی کیشن مسجد الحرم کے اندر کا 3ڈی زیارت کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔پاک حج معاون ایپلی کیشن زائرین، گروپ معلومات، عمارتیں، مکتبوں اور سفری تفصیلات فراہم کرتا ہے۔اردو زبان میں بنی رہنمائے حج ایپلیکیشن مناسک حج کی ادائیگی کے لیے معلومات اور سہولیات فراہم کرتا ہے۔پاک حج گائیڈ ایپلیکیشن کے ذریعے حج کی تیاری بشمول حج، عمرہ اور زیارت مدینہ کی ادائیگی کے طریقہ کار کے حوالے سے معلومات فراہم کرتا ہے۔واضح رہے کہ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک بار حج ادا کرنا فرض ہے۔یہ مذہبی فریضہ ہجری کیلنڈر کے ذوالحج کے مہینے میں ادا کیا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…