سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری حادثے کے 11 دن بعد پٹریاٹہ کیبل کار کھل گئی

11  جولائی  2019

مری(آن لائن)پرفضا سیاحتی مقام ملکہ کوہسار مری میں پٹریاٹہ کیبل کار کو 11 دن بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا، جس کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد سیر کے لیے پہنچ گئی۔11 روز قبل آندھی اور طوفان کے دوران کیبل کار کا رسہ پلی سے اتر گیا تھا اور سیاح کیبل کار میں پھنس گئے تھے۔ پٹریاٹہ کیبل کار کے کھلتے ہی سیاحوں کی بڑی تعداد کیبل کار کے ذریعے سیر کرنے کے لیے پہنچ گئی جبکہ کیبل کار کا متاثرہ حصہ

مرمت کے لیے اب بھی بند ہے۔29 جون کی شام مری میں پٹریاٹہ کیبل کار کی 12 کیبل کاروں میں سوار سیاح خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ اس دوران آنے والی تیز آندھی سے کیبل کار کا رسہ پلی سے اتر گیا تھا۔حادثے کے باعث 12 کیبل کاریں فضا میں جھولنے لگی تھیں جن میں 90 سیاح 10 گھنٹوں تک پھنسے رہے تھے۔کیبل کاروں میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو کا عمل آندھی اور بارش رکنے کے بعد شروع کیا گیا جو رات گئے 3 بجے تک جاری رہا۔ ریسکیو اہل کاروں نے مینوئل طریقے سے ایک ایک کیبل کار کو چلا کر سیاحوں کو ان میں سے نکالا اور پھنسے ہوئے خواتین، بچوں سمیت تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ تیز آندھی کے باعث کیبل کار کی 2 پلیاں اپنی جگہ چھوڑ گئی تھیں جس سے کیبل کاروں کے کیبن 25 تا 800 فٹ تک فضا میں معلق رہیریسکیو اپریشن میں پاک فوج کے کمانڈوز اور مقامی لوگوں نے بھی مدد کی جو 8 گھنٹے تک جاری رہا جبکہ پھنسے ہوئے 90 افراد میں سے صرف 6 کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…