پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانا ہے تو یہ کام ہر صورت کرنا ہوگا‘ایٹمی سائنسدان عبدالقدیر خان نے تجویز پیش کردی

9  جولائی  2019

لاہور(این این آئی) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، پاکستان کا مستقبل تعلیم میں ہے،ہمیں میڈیکل کے شعبے کو بھی ترقی دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر اے ایس چغتائی نے پتھالوجی کے شعبہ میں انقلاب برپا کرنے کی غرض سے اہم کردار ادا کیا ہے،ہم سب کو اس سلسلہ میں اپنی ذمہ داری نبھانی چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پتھالوجی لیب کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے ویڈیو لنک خطاب میں کیا۔ایٹمی سائنسدان نے کہاکہ

اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اب ہم نے میڈیکل کے شعبے میں بھی خود کو منوانا ہے۔ ڈاکٹر اے ایس چغتائی نے اس شعبے کی ترقی کیلئے جو مشعل روشن کی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ڈاکٹر اے ایس چغتائی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے کے طلباء کو ایف سی پی ایس اور ایم فل کی تعلیم کی آفر کرتے ہیں اور حکومت پنجاب سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ حکومت بلوچستان سے بات کرے ہم نہ صرف تعلیم دیں گے بلکہ سٹوڈنٹ کو وظیفہ بھی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مریض کی اس کے گھر میں دیکھ بھال اور علاج معالجے کی سروس لاہور سے شروع کردی ہے جبکہ جدیدطبی آلات اور آئی سی یو کی سہولیات کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف پر مبنی ایک ایسی ایمبولینس سروس بھی شروع کی ہے جو کہ ایمرجنسی کے مریض کو اس کے گھر سے ہسپتال تک راستے میں مکمل علاج کی سہولیات مہیا کرے گی تاکہ اس کی زندگی کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا سکے باقی زندگی اور موت تو اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن ہم بطور ڈاکٹر یہ کوشش کریں گے کہ جہاں تک ممکن ہو سکے مریض کو زندگی کی طرف لیجایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک بھر میں جدید لائبریریاں قائم کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے تاکہ نئی نسل کو کتاب کی طرف راغب کیا جا سکے۔ تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کارکنوں میں شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…