رانا صاحب کو پھانسی والے کمرے میں رکھا گیا ہے،پہلے آئس اور پھر ایک من چرس ڈالنے کی کوشش کی گئی،راناثناء اللہ کی اہلیہ نے سنگین الزامات عائد کردیئے

9  جولائی  2019

لاہور(این این آئی)منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ بلند حوصلے سے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ اگر مجھے 15منٹ دیدیں میں ان سب کو ایکسپوز کر دوں گا،رانا صاحب کو پھانسی والے کمرے میں رکھا گیا ہے جہاں کوئی سہولت نہیں،رانا ثنا اللہ پر پہلے آئس اور پھر ایک من چرس ڈالنی کی کوشش کی گئی لیکن ان کے آپس میں اختلافات تھے۔

ملاقات کے بعد اپنے داماد شہریار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے ہمیں حوصلے کی تلقین کی ہے،ڈاکٹر عامر بندیشہ نے رپورٹ دی ہے کہ رانا صاحب بالکل ٹھیک ہیں۔ ہم جو میڈیسن لے کر گئے تھے انہیں واپس بھجوا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کا پیغام ہے کہ مجھے 15منٹ دیدیں میں انہیں ایکسپوز کر دوں گا۔انہوں نے بتایا کہ ہماری لیگل ٹیم بھی اندر آ گئی تھی جنہیں رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ ان سے کسی طرح کی کوئی تفتیش نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ پر پہلے وہ پہلے آئس اور پھر ایک من چرس ڈالنا چالتے تھے لیکن ان کے آپس میں اختلافات تھے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جیل کے بینک میں 10 ہزار روپے جمع کروا دیں،میں اپنی ضرورت کی ہر چیز یہیں سے لے لوں گا۔ ان کی اہلیہ نے کہا کہ میں کھانا دینے آتی رہوں گی۔ داماد شہر یار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابا اور بکاؤ فورس ایکسپوز ہو چکے ہیں اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔فیصل آباد سے ہمارے لوگوں کو اٹھا کر تشدد کانشانہ بنایاجارہاہے، ایسی حرکتوں پر ایمسنٹی انٹر نیشنل سے کہیں گے اس کا نوٹس لیں یہ انسانی حقوق کی تذلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو کہتا ہوں اپنے کام سے باز آ جائیں اگر یہ باز نہ آئے تو ابا نکا فورس کہیں کہ نہیں رہیں گے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…