جج ارشد ملک کی خفیہ کیمرے سے بنی ویڈیو پر حکومت کا شدید ردعمل سامنے آ گیا، دھماکہ خیز اقدام کا اعلان

6  جولائی  2019

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور میاں نواز شریف کی صاحبزادی پریس کانفرنس کے دوران جج ارشد ملک کی گفتگو کی ویڈیو سامنے لے آئیں، جس کے ردعمل میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا کہ بیگم صفدر نے آج الف لیلیٰ کی داستان کی دوسری قسط سنائی، شہباز گل نے کہا کہ ساٹھ ساٹھ سال کے بزرگ سیاستدان خود ساختہ نوزائیدہ لیڈر کے ساتھ ڈرے بیٹھے تھے، انہوں نے کہا کہ اخلاق سے گری جماعت مبینہ طور پر چھپ کر بنائی گئی ویڈیو کو فخر سے دکھاتی رہی،

شہباز گل نے کہا کہ عدلیہ پر حملہ کرنے والوں نے احتساب عدالت کے معزز جج کی کردار کشی کی، اس کے علاوہ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے معزز جج کے حوالے سے ویڈیو جاری کر کے ایک جج پر نہیں پوری عدلیہ پر انگلیاں اٹھائی ہیں، یہ اداروں کو بدنام کرنے کی مذموم سازش ہے، کسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسے ٹیپ کرنا قانوناً جرم ہے، دوسری بات یہ کہ مریم نواز نے جو ٹیپس پیش کیں وہ ٹیمپرڈ ہیں جن کی فرانزک جانچ کروائی جائے گی۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نواز نے جو ٹیپس پیش کیں وہ ٹیمپرڈ ہیں جن کی فرانزک جانچ کروائی جائے گی ویڈیو ٹیپ کا سہارا لے کر ہمدردیاں سمیٹنے اور (ن) لیگ کی گرتی ساکھ کو بچانے کی بھونڈی کوشش کی۔’ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے معزز جج کے حوالے سے ویڈیو جاری کر کے ایک جج پر نہیں پوری عدلیہ پر انگلیاں اٹھائی ہیں، یہ اداروں کو بدنام کرنے کی مذموم سازش ہے جبکہ ایسے اقدامات بغض پاکستان اور ملک سے عداوت کے مترادف ہے۔پہلے بات تو یہ ہے کہ کسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسے ٹیپ کرنا قانوناً جرم ہے، دوسری بات یہ کہ مریم نواز نے جو ٹیپس پیش کیں وہ ٹیمپرڈ ہیں جن کی فرانزک جانچ کروائی جائے گی اور دیکھا جائے گا کہ جج اور اداروں کے حوالے سے جو باتیں کی گئیں ان کی سچائی کیا ہے۔

‘ان کا کہنا تھا کہ دوسروں پر الزام لگانے والوں کے اپنے چہرے داغدار ہیں، مریم نواز ٹیپس کو عدالتوں میں لے جا کر اپنی بے گناہی ثابت کریں۔ مبینہ ویڈیو میں جس شخصیت کو بطور ’سورس‘ ظاہر کیا گیا وہ ناصر بٹ ہے جو نواز شریف کا کاروباری رفیق اور قریبی دوست ہے، ناصر بٹ قاتل اور غنڈہ گینگ کا سربراہ ہے جو قتل کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہوجاتا ہے، ناصر بٹ 5 قتل کرنے کے بعد 20 سال تک لندن مفرور رہا جبکہ آڈیو ویڈیو ٹیپس کو ٹیمپر کرنے والوں کا سرغنہ جیل میں ہے انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم نے دیکھا ایک خاتون جس نے سونے کا چمچہ منہ میں لے کر آنکھ کھولی، اس کا عوام کے بنیادی حقوق کی بات کررہی ہے؟

مریم نواز کی آج کی گفتگو کی مذمت کرتے ہیں آڈیو ٹیپ کو ٹیمپر کرنے والوں کا سرغنہ جیل میں ہے۔مریم صفدر آڈیو ٹیپ کو میڈیا میں بیچنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم صفدر نے قوم کی ہمدردیاں سمیٹنے کی ناکام کوشش کی۔منشیات گینگ کا سرغنہ ہے۔شہبازشریف ہارے ہوئے جواری کی طرح بھتیجی کے پہلو میں بیٹھے تھے۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے لے آئی، انہوں نے آج یہاں پارٹی صدر شہبازشریف اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے رسیدیں بھی دیں، ثبوت بھی دیے، سب کو کچھ جانتے ہوئے بھی سازش اور انتقام ہے، ہم عدالت میں پیش ہوئے، ان کے ساتھ بے گناہ بیٹی کو بھی گھسیٹا گیا، اور جیل میں ڈال دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…