نامور ایٹمی سائنسدان  ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وزیراعظم عمران خان کو بڑی پیشکش کردی

2  جولائی  2019

لاہور (آن لائن) نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ہاشو گروپ کے چیئرمین صدر الدین ہاشوانی سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی صورتحال اور عوام کو درپیش صحت اور تعلیم سے متعلق دیگر مسائل پر بات چیت کی۔ انہوں نے اتفاق کیا کہ اس وقت حکومت کو اندرون اور بیرون ملک بڑے سنگین قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے

اور حکومت اپنی ٹیم میں اپنے اپنے شعبہ کے ماہر لوگوں کو شامل کرے جو ان درپیش چیلنجز سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرے۔ صدر الدین ہاشوانی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ملک و قوم کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ اس مشکل وقت میں اپنی خدمات پیش کریں او رہر شعبہ زندگی کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس کڑے وقت میں حکومت کا ساتھ دیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہ کہ الیکشن سے پہلے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں اگر وزیر اعظم کو ملکی مفاد میں میری خدمات چاہیں تو میں حاضر ہوں۔ مجھے وطن کی خدمت کے لئے کسی عہدے یا مراعات کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاشو فاؤنڈیشن کے چیئر مین صدرالدین ہاشوانی کی تعلیم اور صحت کے حوالے سے سماجی خدمات کی تعریف کی اور ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کی غریب عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے بتایا اس ملاقات کے موقع پر ہاشو گروپ کے ڈپٹی چیئر مین مرتضیٰ ہاشوانی بھے موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صحت کے حوالے سے خدمات میں ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ہاشو گروپ کے چیئرمین صدر الدین ہاشوانی سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی صورتحال اور عوام کو درپیش صحت اور تعلیم سے متعلق دیگر مسائل پر بات چیت کی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…