اپوزیشن اتحاد نمبر گیم پوری ہونے کے باوجود صادق سنجرانی کو ہٹانے کے حوالے سے خدشات کا شکار،کون کون پھربھی صادق سنجرانی کو ووٹ دیگا؟دلچسپ صورتحال

1  جولائی  2019

اسلام آباد (این این آئی) اپوزیشن اتحاد نمبر گیم پوری ہونے کے باوجود صادق سنجرانی کو ہٹانے کے حوالے سے خدشات کا شکار ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے لیے خفیہ ووٹنگ کا طریقہ کار ہونے کے باعث اپوزیشن کو جیت کے حوالے سے خدشات ہیں۔ ذرائع  کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز صادق سنجرانی کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اے پی سی میں صادق سنجرانی کو ہٹانے کے فیصلہ کے باوجود ن لیگ اور پی پی کے کئی سینیٹرز اس فیصلہ سے متفق نہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن

کے سینئر رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو مشورہ  دیتے ہوئے کہاکہ صادق سنجرانی کو ہٹانے کے لیے عملی کوشش سوچ سمجھ کر کی جائے۔ سینئر رنماؤں نے قیادت کو مشورہ دیا کہ خفیہ ووٹنگ کے باعث چیئرمین کو ہٹانے میں ناکامی کے امکان کو بھی ذہن میں رکھا جائے۔ لیگی سینیٹرز نے بھی خدشات سے قیادت کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین کے خلاف تحریک اعتماد کی ناکامی سے اپوزیشن کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ ایک لیگی سینیٹر کا صادق سنجرانی کو ہٹانے کی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ لگتا ہے سب پہلی تنخواہ پر کام کریں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…