قومی اسمبلی سے تاریخ کا بدترین اور دھاندلی زدہ بجٹ زبردستی پاس کروایا گیا ہے،  ہم سپیکر کیخلاف اقدام ضرور اٹھائینگے،بلاول  زر داری  نے بڑا اعلان کردیا

28  جون‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ نیشنل اسمبلی سے تاریخ کا بدترین اور دھاندلی زدہ بجٹ زبردستی پاس کروایا گیا ہے، ملک کی تاریخ میں ایسا جانبدار سپیکر قومی ضیاء اور مشرف دور میں بھی نہیں آیا، ہم سپیکر کیخلاف اقدام ضرور اٹھائینگے جس نے دو ممبران اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے، حکومت نے تھرکول منصوبے پر حملہ کرکے سندھ کا معاشی قتل کیا ہے جس کو برداشت نہیں کیاجاسکتا،

حکومت نے جان بوجھ کر نالائق لوگوں کو بڑے عہدوں پر بیٹھایا تاکہ عوام استحصال کیاجاتا رہے، ہم پارلیمنٹ میں احتجاج کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم سپیکر قومی اسمبلی نہیں کرنے دے رہے،ہم حکومت کو گرانا چاہتے ہیں اور احتجاجی تحریک چلانا چاہتے ہیں، عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ان کا ہر نعرہ جھوٹا نکلا ہم عوام کی خوشحال کیلئے جدوجہد کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا بلاول نے کہا کہ حکومت نے نیشنل اسمبلی سے تاریخ کا بدترین اور دھاندلی زادہ بجٹ زبردستی منظور کروایا ملک کی تاریخ میں ایسا کوئی جانبدار سپیکر ضیا اور مشرف دور میں بھی نہیں آیا اسمبلی میں ہمارے ارکان کو بولنے نہیں دیا جاتا رہا، آج پاکستان کی تاریخ کا سیا ہ ترین دن ہے، میں کہتا ہوں اٹھ کھڑے ہوں، ہم کب تک برداشت کرتے رہیں گے، آج اسمبلی میں تاریخ کی بدترین دھاندلی دیکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس اب ایک ہی راستہ ہے کہ عوام کے پاس جائیں اور ان کو بتائیں کے تبدیلی کے نام پر عوام کے ساتھ ظلم ہورہاہے، کسانوں اور مزدور ں کا معاشی قتل عام کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ میں پنجاب کے عوام کو بتاؤں گا کہ کس طرح حکومت نے ان کے حق پر ڈاکا ڈالا ہے۔ پیپلز پارٹی ہر محاذ پر اس حکومت کے خلاف لڑے گی، والد کی گرفتاری پر بھی کہا کہ عوام دوست بجٹ پیش کریں، ہم حمایت کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ حکومت نے دھاندلی کرکے دو بلز پاس کروائے ہیں،

عوام کے پاس جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں رہا، کسانوں اورمزدورں کا معاشی قتل کیا جارہاہے، بلاول بھٹوز رداری نے کہا کہ حکومت غریبوں پر بوجھ ڈال کر امیروں کوریلیف دے رہی ہے، حکومت نے دھاندلی کرکے دو بلز پاس کروائے ہیں، بجٹ میں سندھ اور تھر کول پر حملہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ پی ٹی آئی ایم ایف کابجٹ ہے، یہ سلسلہ ایسے ہی چلتا رہا تو پھر یہ نظام نہیں چل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں ایسا بجٹ پاس نہیں ہوا،

موجودہ سپیکر سے زیادہ غیر جانبدار ضیاء الحق اور مشرف دور کا سپیکر تھا، پیپلز پارٹی ہر محاذ پر اس حکومت کے خلاف لڑیگی۔ بلاول نے کہا کہ عوام سے کروڑوں نوکریوں کا وعدہ کیا گیا پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا مگر اس بجٹ میں عوام کو کچھ نہیں ملا عوام اس کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں کیونکہ اس میں غریبوں، کسانوں اور مزدورو ں کے ساتھ ظلم کیا گیا اور امیروں کیلئے ایمنسٹی سکیمیں دی گئی ہیں ہم ایسے وزیراعظم کو سلیکٹڈ وزیراعظم کیوں نہ کہیں جو اپنے وزیر بھی خود نہیں لگاسکتا  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں ظلم کیخلاف نکل رہا ہوں عوام کو بتاؤں گا کہ صوبہ سندھ کی جیب پر ڈاکہ ڈالا گیا

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے میں نے الیکشن سے لے کر اب تک  40جلسے کئے ہیں جی بی میں بھی گیا ہوں انہوں نے کہا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کو قید میں رکھا گیا اور ان کے بغیر ہی بجٹ پاس کروایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریکیں ایک دن میں نہیں چلتیں ان پر ٹائم لگتا ہے ہم نے اسمبلی میں احتجاج کیا ہے اور بار بار رائے شماری کرواتے رہے ہیں ہم نے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو بھرپور روکنے کی کوشش کی ہے حکومت اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر حملہ کرنا چاہتی ہے کیونکہ یہ جمہوریت نہیں چاہتیں اپوزیشن نے معیشت کیلئے مل کر کام کرنے کی آفر کی تھی لیکن حکومت ایسا نہیں کرنا چاہتی عمران خان نے جس کام میں ہاتھ ڈالا بدقسمتی سے وہ بہتر نہیں ہوسکا ہے اس حکومت کا ہر نعرہ جھوٹا نکلا ہم عوام کو معاشی خوشحالی کیلئے جدوجہد کرینگے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…