ثبوت موجود ہیں،انہیں عمران خان کو لانے والے بھی سر پکڑ کر بیٹھے ہیں،دسمبر تک عمران خان کو ہٹا دیا جائیگا، نبیل گبول کے سنسنی خیز انکشافات

  منگل‬‮ 25 جون‬‮ 2019  |  19:06

کراچی (این این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعوی کیا عمران خان سلیکٹڈ ہیں ہمارے پاس ثبوت ہیں، دو ماہ بعدعمران خان کو ہٹا دیا جائیگا، انہیں لانے والے سر پکڑ کر بیٹھے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ ایوان میں وزرا کے نہ آنے پر پارٹی چیئرمین کو نوٹس لیناچاہیے، اسپیکر قوائد وضوابط کے تحت ایک جج کی طرح رولنگ دیتا ہے۔نبیل گبول نے کہا بتایاجائے سلیکٹڈ کس حیثیت سے غیرپارلیمانی لفظ ہے، ڈپٹی اسپیکرکس طرح سلیکٹڈ لفظ کو کس طرح غیرپارلیمانی کہتے ہیں۔پی پی رہنمانے


دعوی کیا عمران خان سلیکٹڈ ہیں اس کے ثبوت موجود ہیں، دوماہ بعد دسمبر میں عمران خان کو ہٹادیاجائے گا، عمران خان کو لانے والے بھی سر پکڑ کر بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوری2020میں عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے، وزیراعظم ملک کو معاشی بحران سے نکال نہیں پارہے،وزیراعظم عمران خان کو معاشی ٹیم نے چھوڑ دیا ہے۔عبدالرزاق داد کا بھی استعفیٰ تیار ہے،حفیظ شیخ بھی پریشان ہیں، ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو بھی کام نہیں کرنے دیاجارہاہے، عمران خان بجٹ منظور کرنے کی جلدی میں ہیں پھر ڈالر 165 کا ہوجائے گا۔

loading...