کالعدم تنظیم داعش خراسان کی پاکستان کے بڑے شہر میں دہشتگردی کی سازش ناکام

20  جون‬‮  2019

ملتان (این این آئی) پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ، 3 ساتھی فرار ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم داعش خراسان کی ملتان میں دہشتگردی کی سازش کو ناکام بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 ساتھی فرار ہوگئے۔ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت رضوان اور عمران کے نام سے ہوئی جن کا تعلق کالعدم تنظیم

سے تھا جو لاہور میں امریکی شہری وارن وئنسٹائن کے اغوا سمیت کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سمندری فیصل آباد میں کیش وین لوٹنے میں بھی ملوث تھے جنہوں نے لوٹ مار کے دوران تمام سیکیورٹی گارڈز کو قتل کردیا تھا۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد دیگر کئی افراد کے اغواء اور قتل میں بھی ملوث تھے۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکاخیز مواد، اسلحہ، نقشے اور رقم برآمد ہوئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…