وزیراعظم کی سربراہی میں قومی ترقیاتی کونسل کا قیام، آرمی چیف بھی ارکان میں شامل،بڑا اعلان کردیاگیا

18  جون‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معیشت کی بہتری، ترقی اور علاقائی روابط کو فروغ دینے کیلئے 13 رکنی قومی ترقیاتی کونسل کی تشکیل کی منظوری دے دی۔کونسل کے سربراہ وزیراعظم ہوں گے جبکہ وزیرخارجہ، وزیرمنصوبہ بندی، مشیر خزانہ اور مشیر تجارت کے ساتھ آرمی چیف بھی کونسل کے ارکان میں شامل ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ان اہداف کو ممکن بنانے کیلئے 13 رکنی قومی ترقیاتی کونسل کی تشکیل کی منظوری دے دی۔کونسل وزیراعظم آفس میں کام کرے گی،

وزیرخارجہ، وزیرمنصوبہ بندی، وزیر یا مشیر خزانہ، وزیر یا مشیر تجارت و صنعت و پیداوار کونسل کے رکن ہوں گے۔ آرمی چیف بھی نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے رکن ہوں گے جبکہ سیکرٹری وزیراعظم، سیکرٹری خارجہ، خزانہ اور سیکرٹری منصوبہ بندی بھی کونسل کے ارکان میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم آفس کے ایڈیشنل سیکرٹری قومی ترقیاتی کونسل سیکرٹری ہوں گے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ کو بھی دعوت پر اجلاس میں شریک کیا جاسکے گا۔کسی بھی وزیر یا اسٹریٹجک ادارے کے سربراہ کو بھی اجلاس میں شریک کیا جاسکے گا۔ ابتدائی طور پر کونسل کے چار ضابطہ کار (ٹی او آرز) جاری کئے گئے ہیں جن میں ضرورت کے پیش نظر ترامیم کی جا سکیں گی۔خیال رہے کہ حکومت نے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو گزشتہ 10 برس کے دوران ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے بجٹ کے بعد قوم سے خطاب میں گزشتہ 10 سالوں کے دوران سابقہ حکومتوں کے لیے گئے قرضوں کی انکوائری کے لیے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا تھا جو قرضوں کے استعمال اور ان میں کرپشن کی بھی تحقیقات کرے گا۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران نیب کے ڈپٹی چیئرمین حسین اصغر کو کمیشن کا سربراہ بنائے جانے کے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…