پی آئی اے اربوں روپے کا مقرض ، انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے کیا درخواست کر دی

17  جون‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)پی آئی اے نے سپریم کورٹ سے مزید بھرتیوں کی اجازت مانگ لی ۔ پیر کو سپریم کورٹ میں پی آئی اے نجکاری کیس میں قومی ایئرلائن کی متفرق درخواست پر سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔دور ا ن سماعت پی آئی اے نے سپریم کورٹ سے مزید بھرتیوں کی اجازت مانگ لی ۔ وکیل پی آئی اے نعیم بخاری نے کہاکہ عدالت نے 31 مارچ کو

بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی، قومی ایئرلائن انتظامیہ تبدیل ہوچکی ہے۔وکیل نعیم بخاری نے کہاکہ سپریم کورٹ نے کراچی میں تمام ملازمین کی مستقلی کا حکم دیا، سپریم کورٹ کا ہی حکم امتناع عدالتی احکامات پر عمل کرنے میں رکاوٹ ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ پی آئی اے میں عملہ پہلے ہی ضرورت سے کئی گنا زیادہ ہے۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ عدالت کے دوسرے بنچ کو حکم امتناع سے آگاہ کیوں نہیں کیا۔ نعیم بخاری نے کہاکہ کیس کراچی میں ہوا تھا میں اس میں وکیل نئیں تھا۔ عدالت نے پی آئی اے کو مستقلی کے حکم کیخلاف درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی ۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ یہ ممکن نہیں کہ ایک ہی عدالت کے دو متنازع احکامات ہوں۔ وکیل پی آئی اے نے کہاکہ آڈٹ رپورٹ پر جواب جمع کرا دیا ہے۔ نعیم بخاری نے کہاکہ عدالت آڈٹ رپورٹ پر جو حکم دے عمل کرینگے۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ بہتر ہوگا پی آئی اے اپنے دس سالہ آڈٹ کا خود فیصلہ کرے۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ وقت آ گیا ہے کہ پی آئی اے اپنا بوجھ خود اٹھائے ۔ بعد ازاں سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔‎

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…