بڑے ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم آصف علی زرداری کا طبی معائنہ کرنے کیلئے روانہ، سندھ میں حالات بگڑ گئے،کارکن سڑکوں پر،مظاہرے پھوٹ پڑے‎

10  جون‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آصف علی زرداری کو نیب آفس میلوڈی پہنچا دیا گیا، نیب آفس کے سامنے سیمنٹ کے بلاک رکھ کر راستے کو بند کر دیا گیا ہے، لال مسجد اور میلوڈی جانے والے راستے کو بھی بند کردیا گیا ہے، آصف علی زرداری کو نیب کے لاک اپ میں رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ آصف علی زرداری کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ پولی کلینک ہسپتال کا تین رکنی میڈیکل بورڈ آصف علی زرداری کے چیک اپ کے لیے نیب آفس کے لیے روانہ

ہو گیا ہے۔ ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر آصف عرفان میڈیکل اسپشلسٹ،ڈاکٹر احمد اقبال کارڈلوجسٹ اور ڈاکٹر امیتاز حسن شامل ہیں۔ دوسری جانب نواب شاہ اور حیدر آباد میں آصف علی زرداری کی گرفتاری پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔اس کے علاوہ لاڑکانہ میں بھی کارکن شدید احتجاج کر رہے ہیں اور وہاں پر کاروباری مراکز بھی بند کر دیے گئے ہیں، پیپلز پارٹی کے کارکن شدید مشتعل ہیں اور بلاول بھٹو جیالوں کو مشتعل ہونے اور احتجاج سے منع کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…