کے پی حکومت کا ضم شدہ اضلاع میں انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط،جانتے ہیں وجہ کیا بنی؟

9  جون‬‮  2019

پشاور(سی پی پی ) خیبرپختونخوا حکومت نے ضم شدہ اضلاع (سابقہ فاٹا)میں انتخابات 20 دن کے لیے ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔صوبائی حکومت کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نئے ضم شدہ اضلاع میں انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے خطرات موجود ہیں اور افغانستان سے دہشت گردی کی کارروائیوں کا خطرہ ہے۔خط کے متن کے مطابق سیاسی قیادت کو بھی نشانہ بنانے کے حوالے سے خدشات موجود ہیں

اس لیے انتخابات 2 جولائی کے بجائے 20 دن کے لیے ملتوی کیے جائیں۔خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں حالیہ واقعات کے باعث بھی انتخابات ملتوی کیے جائیں۔صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کے حوالے سے تاحال الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب نہیں آیا۔یاد رہے کہ صوبائی اسمبلی کی 16 جنرل نشستوں، 4 خواتین کی مخصوص نشستوں اور اقلیت کی ایک نشست کے لیے 2 جولائی کو ضم شدہ اضلاع میں انتخابات ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…