اسفند یار ولی  خان بھی حکومت کے خلاف میدان میں نکل پڑے،پارٹی کارکنوں کو ہدایات جاری،دھماکہ خیز اعلان

1  جون‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے ملک کی صورتحال کو انتہائی حساس اور نازک قرار دیتے ہوئے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ وکلا برادری اور اپوزیشن کے ساتھ مل کر شانہ بشانہ احتجاج میں شرکت کریں۔ایک بیان میں انہوں نے اپوزیشن سے کہا کہ ہم آج بھی کہتے ہیں کہ اپنے اختلافات ختم کرکے ایک صفحہ (پیج) پراکھٹی ہو۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔اے این پی کے سربراہ نے سخت اظہار تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملک میں آئینی اداروں پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاق اداروں پر حملے کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔پارلیمانی سیاست کا طویل تجربہ رکھنے والے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جناب جسٹس قاضی فائر عیسیٰ کی عظمت و بہادری کی بہترین مثال ان کے بلا خوف اور دباؤ سے آزاد مثالی فیصلے ہیں۔اے این پی کے سربراہ نے الزام عائد کیا کہ اس وقت ذرائع ابلاغ (میڈیا) پر غیر اعلانیہ پانبدی ہے اور وکلا برادری سپریم کورٹ پر شب خون مارے جانے کے خلاف احتجاج کی کال دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ قانون، آئین، جمہوریت، آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کے لیے جدوجہد کی ہے اور قربانیاں بھی دی ہیں۔ انہوں نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ وکلا برادری اور اپوزیشن کے ساتھ مل کر احتجاج میں شرکت کریں۔اسفندیار ولی خان نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی آمرانہ پالیسیاں نظر آرہی ہیں، ذرائع ابلاغ اور عدلیہ پر شب خون مارا جارہا ہے۔اے این پی کے سربراہ  اسفندیار ولی خان نے کہا کہ موجودہ ’تبدیلی حکومت‘ کی ناکامی کی وجہ سے اس وقت ملک کو معاشی بحران، مہنگائی اور بے روزگاری کا سامنا ہے جب کہ مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…