خیبرپختونخوا اسمبلی کی 16عام نشستوں پرآئندہ ماہ ہونیوالے انتخابات میں حصہ لینے والے اْمیدواروں کی حتمی فہرست جاری ،نشانات الاٹ

1  جون‬‮  2019

کوہاٹ(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختون خوا اسمبلی کے سات قبائلی اضلاع اور چھ قبائلی سب ڈویژن کی 16عام نشستوں پرآئندہ ماہ 2 ؍جولائی 2019کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے والے اْمیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے انتخابی نشانات الاٹ کردیئے ہیں۔ان انتخابات میں مجموعی

طورپر دو خواتین سمیت سینکڑوں اْمیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں جن میں سب سے زیادہ تعدادآزاد اْمیدواروں کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف‘ پاکستان پیپلز پارٹی‘ جمعیت العلمائے اسلام (ف)‘ عوامی نیشنل پارٹی ‘ جماعت اسلامی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سمیت دس بڑی سیاسی پارٹیوں نے اپنی اپنی پارٹی ٹکٹ جاری کرکے دو خواتین سمیت تقریباً 75 اْمیدواردنگل کے لئے انتخابی میدان میں اْتارے ہیں ۔حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی اور واحد سیاسی پارٹی بن گئی ہے جس نے تمام 16 حلقوں پر اپنے اْمیدواروں کو ٹکٹ دیئے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) واحدقومی سیاسی پارٹی ہے جسے صرف پانچ حلقوں سے اْمیدوارملے ہیں جن میں باجوڑکے دوحلقوں سے دو بھائی بھی شامل ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے باجوڑ کے حلقہ پی کے 100 اور101 ‘ مہمند کے حلقہ پی کے 104 ‘ خیبر کے حلقہ 106 اورشمالی وزیرستان کے حلقہ پی کے 111سے کل پانچ اْمیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے ہیں جبکہ کرم ‘ اورکزئی ‘جنوبی وزیرستان اور چھ قبائلی سب ڈویژن پر مشتمل کے کسی بھی حلقے سے پارٹی کو اْمیدوارنہیں ملا جس سے قبائلی اضلاع میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کا اندازہ لگایاجاسکتا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی نے بالترتیب پی کے106 خیبراورپی کے 109 کرم سے ایک ایک خاتون اْمیدوار کو پارٹی ٹکٹ سے نوازاہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سات قبائلی اضلاع کی صوبائی اسمبلی میں 15 عام نشستوں اور چھ قبائلی سب ڈویژن(سابقہ ایف آرز) پر مشتمل ایک نشستـ سمیت کل 16 عام نشستوں پرانتخابات2 ؍جولائی 2019کو منعقد ہونے کا اعلان پہلے ہی کیا ہے جہاں مجموعی طورپر26 لاکھ 62 ہزار550 اہل ووٹرز اپنے رائے دہی کا استعمال کریں گے جن کے لئے کل1943 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…