عمران فاروق قتل کیس، ایف آئی اے کی مزید شواہد کیلئے مہلت کی درخواست مسترد ،انسداد دہشتگردی عدالت نےبڑا حکم سنا دیا

30  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (سی پی پی ) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو برطانیہ سے حاصل کردہ شواہد پیش کرنے کے لیے مزید وقت نہ مل سکا، ایف آئی اے کی لندن سے مزید شواہد کے حصول کے لیے دو ماہ کا وقت دینے کی درخواست مسترد کردی گئی ۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ایف آئی اے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں 20جون کو حتمی دلائل طلب کرلئے۔ عدالت کی طرف سے کہا گیا کہ حتمی دلائل کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔ عدالت استغاثہ کے گواہوں کے بیانات پہلے ہی ریکارڈ کرچکی ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عمران فارق قتل کیس میں مجسٹریٹ کے رو برو اعتراف جرم کرنے والے دونوں ملزمان اپنے بیان سے منحرف ہو گئے ہیں۔ملزم خالد شمیم نے رواں سال اپریل میں عدالت کو دیے گئے بیان میں کہا تھا کہ بیان قلمبند کرنے سے پہلے اسے خوف کے سائے میں رکھا گیا۔ مجسٹریٹ کے رو برو بیان قلم بند کرنے سے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ملزم خالد شمیم نے عدالتی بیان میں کہا کہ مجسٹریٹ نے میری مرضی کے خلاف تفتیشی افسر کی ہدایت پر بیان ریکارڈ کیا۔کیس کے دوسرے اور اہم ملزم محسن علی بھی اپنے اعترافی بیان سے مکر گیاگیاہے۔ملزم محسن علی نے کہا کہ اس نے مجسٹریٹ کو کوئی اعترافی بیان نہیں دیا۔ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بننے کے باوجود اعترافی بیان دینے سے انکار کیا۔ملزم محسن علی نے کہا کہ مجسٹریٹ کو ذہنی اور جسمانی تشدد سے متعلق شکایت بھی کی۔پہلے سے تیار اعترافی بیان پر مجسٹریٹ نے دستخط کیے اور مہر لگائی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…