این آر او کی خبریں، وزیراعظم کے معاون خصوصی نے اہم ترین اعلان کردیا

  جمعرات‬‮ 23 مئی‬‮‬‮ 2019  |  20:33

لاہور(این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امو ر نعیم الحق نے کہاہے کہ حکومت جمہوریت کے نام پر اکٹھے ہونے والے ماضی کے بدعنوان حکمرانوں کو ہرگز این آر او نہیں دے گی۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ بدعنوان سیاستدان جمہوریت خطرے میں ہونے کا واویلا کررہے ہیں لیکن درحقیقتوہ احتساب کے عمل سے بچنا چاہتے ہیں ۔نعیم الحق نے کہاکہ بدعنوان حکمرانوں نے قومی دولت لوٹی اور اسے بیرون منتقل کیا اور ملک کے موجودوہ حالات کے یہ لوگ ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اداروں


میں اصلاحات کے لئے ہنگامی اقدامات کررہی ہے۔

loading...