تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور آئی ایم ایف سے معاہدے کے اثرات، ریلوے کے کرایوں میں بھی اضافے کااعلان کردیاگیا

17  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) وزیر ریلوے شیخ رشید نے عید کے بعد ریلوے کے کرایوں میں اضافے کاعندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ تیل کی قیمتیں دیکھ کر ہی کرائے کا فیصلہ کریں گے۔جمعہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کااجلاس جمعہ کو ہوا جس میں وزیر ریلوے شیخ رشید اور سابق وزیر سعد رفیق شریک ہوئے۔اجلاس میں ریلوے کرایوں، ریوینیو اور مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی ارکان نے سوال کیا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کیا ریلوے کرایہ بڑھنے کا امکان ہے؟۔ شیخ رشید نے کہاکہ ابھی تک ہمارا اکانومی کا کرایہ بڑھانے کا ارادہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ عید تک دیکھیں گے تیل کی قیمتیں کتنی بڑھتی ہیں، تیل کی قیمتیں دیکھ کر ہی کرائے کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ فریٹ میں اچھی بات ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر بھی رابطہ کر رہا ہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاکہ ایچ ایس ڈی کا کام مل جائے تو بہت اچھا ہے، 26 ٹرینیں چلانے کے باوجود 17 لاکھ لیٹر فیول بچایا ہے۔سعد رفیق نے کہاکہ بعض لوگوں نے نقصان پہنچایا ہے، وہی پرانا مافیا ہے،ضروری ہے کہ پاکستان ریلوے پرائیویٹ سیکٹرز کو ٹرینیں دیتا جائے۔سعد رفیق نے کہاکہ ذاتی طور پر ریلوے نجکاری کے خلاف ہوں۔سعد رفیق نے کہاکہ بزنس ٹرین کا ڈیفالٹ تھا جو نیب کے پاس گیا، آئے روز جو نئی ٹرینیں چلتی ہیں فیزبلیٹی کہاں بنتی ہے، کوچز کہاں تیار ہوتی ہیں۔سعد رفیق نے کہاکہ تمام تفصیلات چاہئیں،کبھی نہیں کہا تھا کہ ہمارے دور میں 5 سال میں سب ختم ہو جائیگا۔ سعد رفیق نے کہاکہ لاس میکنگ ٹرین پاکستان ریلوے افورڈ نہیں کرتا، ٹینکر مافیا بہت بڑا ہے اسکو توڑنا بھی ضروری ہے۔سعد رفیق نے کہاکہ یہ نہ سوچا جائے کہ سارے لوگ نکمے بیٹھے ہیں، بزنس پلان، فریٹ ٹرین ہر پلان موجود ہے بس کام تو کرنے دیا جائے۔ شیخ رشید نے کہاکہ اکانومی کو نہیں سلیپر کو بڑھائیں گے،ایلیٹ کلاس کا کرایہ بڑھائیں گے۔شیخ رشید نے کہاکہ ابھی تک اس لیے نہیں بڑھایا کہ زیادہ تر لوگ عید پر چلے جائیں،

جو افسران بیٹھے ہیں انکو پہلے سے پتہ تھا کہ کراچی دھابیجی فیل ہوگی۔ سعد رفیق نے کہاکہ دھابیجی میں صرف 22 مسافر بیٹھے تھے کیسے چلاتے، چلانی ہی نہیں چاہیے تھی۔ شیخ رشید نے کہاکہ ہمارا مقصد صرف ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت پہنچائیں۔ شیخ رشید نے کہاکہ ہمارا تمام پسنجر سسٹم منافع میں ہے۔ سعد رفیق نے کہاکہ ٹھیک ہے ریلوے کمرشل ادارہ نہیں تو یتیم خانہ بھی نہیں،15 فیصد انکو سپیئر لگانا چاہیے۔سعد رفیق نے کہاکہ پہلے کوارٹر میں ایک ارب سے زیادہ خسارہ ایڈ ہو چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…