آئی ایم ایف سے معاہدے سے بہتر ہوتا عمران خان خودکشی کرلیتے،ن لیگ کی جانب سے شدید ردعمل

13  مئی‬‮  2019

اسلا م آباد ( آن لا ئن ) مسلم لیگ ( ن ) کی ترجما ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے بہتر تھا وزیراعظم عمر ان خان خود کشی کر لیتے ۔عمران خان نے صرف 6ارب ڈالر میں ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ۔

پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجما ن (ن ) لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان کی نا اہلی اور نا لا ئقی نے ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا ۔غریبوں کے لئے تما م ریلیف ختم گیس ، بجلی اور کھا نے پینے کی اشیا مزید مہنگی ہو نگی حکومت نے 6ارب ڈالر لے کر ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ۔ انہو ں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا آئی ایم ایف سے معاہد ہ کامیاب ہو گیا آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا ہے ایک ہزار ارب کے اضافی ٹیکس لگائے جا ئیں گے روپے کی قدر مزید کم ہو گی غریب عوام فاقوں پر مجبور ہو چکی ہے ۔کھا نے کے لئے کچھ نا ہو نے کی وجہ سے لو گ خو دکشی کر نے پر مجبور ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو ٹیم آئی ایم ایف سے مذاکرات کر رہی تھی عمران خان نے اس کو برطرف کر کے آئی ایم ایف کی ٹیم لے آئے ان 6ارب روپے کے پیچھے بھی حکومت کی کو ئی اکنا مک ویژن نہیں ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ نو از شریف 60ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے لا ئے اور ملکی معیشت کو مستحکم کیا نواز شریف کے دور میں سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر گیا تھا مگر اب معیشت دن بدن برباد ہو تی جا رہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…