اڈیالہ جیل میں بیرکوں کے اندر اور باہر سرعام جوئے کی محفلیں،قیدی بے دھڑک تاش کے پتوں پربازیاں لگانے لگے،سنسنی خیز انکشافات

12  مئی‬‮  2019

راولپنڈی(این این آئی)اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی جانب سے بیرکوں کے اندر اور باہر سرعام جوئے کی محفلیں سجنے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق موصول ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیاکہ قیدی بے دھڑک تاش کے پتوں پرہزاروں روپے کی بازی لگاتے رہے۔

جوئے کی محفلوں کے ساتھ جیل میں موبائل فون کا استعمال بھی عام ہوگیا۔جن قیدیوں کو یہ سہولیات حاصل ہیں ان میں دہشتگردی، قتل اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث قیدی بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی میں نیشنل کاونٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھرکی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس وقت پنجاب کی 40 جیلوں میں 50 ہزار 405 قیدی موجود ہیں جبکہ گنجائش 30 ہزار 74 کی ہے اسی طرح سندھ کی 26 جیلیں 12 ہزار 245 قیدی رکھ سکتی ہیں لیکن یہاں بھی گنجائش سے کہیں زیادہ 18 ہزار 998 افراد قید ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا کی صورتحال بھی کچھ مختلف نہیں، 22 جیلوں میں 7 ہزار 587 کے بجائے 11 ہزار 330 قیدی موجود ہیں تاہم بلوچستان میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے کم ہے۔نیکٹا کے مطابق بلوچستان کی 11 جیلوں میں دوہزار 585 قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ یہاں دو ہزار 427 افراد قید ہیں۔ اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی جانب سے بیرکوں کے اندر اور باہر سرعام جوئے کی محفلیں سجنے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق موصول ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیاکہ قیدی بے دھڑک تاش کے پتوں پرہزاروں روپے کی بازی لگاتے رہے۔جوئے کی محفلوں کے ساتھ جیل میں موبائل فون کا استعمال بھی عام ہوگیا۔جن قیدیوں کو یہ سہولیات حاصل ہیں ان میں دہشتگردی، قتل اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث قیدی بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…