پاکستان کی سب سے امیر ترین سیاسی پارٹی کونسی ہے ؟ الیکشن کمیشن کی جاری تفصیلات نے سب کو حیران کر دیا

7  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے 81 سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف امیر ترین سیاسی جماعت بن کر سامنے آ گئی۔ دستاویز کے مطابق تحریک انصاف 31 کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کی مالک نکلی۔دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف کے اثاثوں میں ایک سال کے اندر 22 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔

عمران خان کے سرٹیفکیٹ کے مطابق تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ وصول نہیں کی۔دستاویزکے مطابق تحریک انصاف نے سمندرپارپاکستانیوں سے 6 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز لیے۔دستاویز ات کے مطابق تحریک انصاف نے ایک کروڑ 26 لاکھ امریکہ میں مقیم سمندرپارپاکستانیوں سے وصول کیے۔دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف نے 4 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد کا فنڈ برطانیہ میں مقیم سمندرپارپاکستانیوں سے وصول کیا۔دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف نے پارٹی کے 6 اکاونٹس الیکشن کمیشن میں ظاہر کیے،مسلم لیگ ن کے اثاثوں کی مالیت 25 کروڑ 33 لاکھ 77 ہزار 955 روپے نکلی۔ دستاویزات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پارٹی ٹکٹس 11 کروڑ 97 لاکھ میں دئیے۔دستاویز کے مطابق ایک سال میں ن لیگ کے اثاثوں میں 2 کروڑ سے زائد کا اضافہ ہوا،پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے پاس 16 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کا بینک بیلنس ہے۔دستاویزات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے 9 کروڑ 37 لاکھ سے زائد ٹکٹوں کی مد میں وصول کیے۔دستاویزات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کو چندے کی مد میں 50 لاکھ روپے ملے، مسلم لیگ ق 4 کروڑ 99 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کی مالک ہے۔دستاویزات کے مطابق شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ غریب ترین سیاسی جماعتوں میں شامل ہیں عوامی مسلم لیگ صرف 1 لاکھ 38 ہزار روپے اثاثوں کی مالک ہے ،ایم کیو ایم پاکستان کو ایک کروڑ 75 لاکھ روپے کا چندہ ملا۔دستاویزات کے مطابق جماعت اسلامی 10 کروڑ 63 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…