ایف اے ٹی ایف کے چنگل سے نکلنے کیلئے  منی لانڈرنگ اور ہنڈی حوالہ کیخلاف سخت قانون تیار، کالے دھن کے دھندے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے کافیصلہ

5  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے چنگل سے نکلنے کے لئے حکومت پاکستان نے کام تیز کر دیا، منی لانڈرنگ اور ہنڈی حوالہ کیخلاف سخت قانون تیار کر دیا گیا، کالے دھن کے دھندے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان منی لانڈرنگ کرنیوالوں کیخلاف کاری وار کرے گا۔

سزائیں دگنی اور جرمانہ 5 گنا بڑھانے کیلئے مسودہ قانون تیار کر لیا گیا، تحقیقاتی افسر کو گرفتاری کا اختیار دیا جائے گا۔مجوزہ ترامیم کے مطابق منی لانڈرنگ کی سزا دس سال تک کرنے، کم سے کم جرمانہ دس لاکھ سے بڑھا کر پچاس لاکھ روپے تجویز کیا گیا ہے،منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہونے والی پراپرٹی کو نوے دن کی بجائے 180 دنوں تک تحویل میں لیا جا سکے گا۔ اپوزیشن کو تحقیقات کرنے والے افسر کو گرفتاری کا اختیار دینے پر تحفظات ہیں۔مسودہ قانون میں تجویز کیا گیا کہ منی لانڈرنگ کی رپورٹ نہ کرنے والیافسر کو پانچ لاکھ جرمانہ اور پانچ سال قید ہو گی۔ مشکوک ٹرانزیکشن کی معلومات لیک کرنے والے افسر پر جرمانہ پانچ لاکھ سے بیس لاکھ کرنے کی تجویز، سزا تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کی جارہی ہے۔ حکومت کو امید ہے کہ قانون بروقت منظور ہوجائے گا۔اراکین پارلیمنٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے اہداف کے لئے قانونی تقاضے پورے کرنا وقت کی ضرورت ہے۔  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے چنگل سے نکلنے کے لئے حکومت پاکستان نے کام تیز کر دیا، منی لانڈرنگ اور ہنڈی حوالہ کیخلاف سخت قانون تیار کر دیا گیا، کالے دھن کے دھندے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان منی لانڈرنگ کرنیوالوں کیخلاف کاری وار کرے گا۔ سزائیں دگنی اور جرمانہ 5 گنا بڑھانے کیلئے مسودہ قانون تیار کر لیا گیا، تحقیقاتی افسر کو گرفتاری کا اختیار دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…