مسعود اظہر پر عالمی پابندی کے پاکستان پر کیا اثرات ہونگے؟معروف سفارتکارنے بڑی پیش گوئی کردی

4  مئی‬‮  2019

ہیوسٹن(این این آئی)امریکا میں موجود پاکستانی سفارتکار اسد مجید خان نے کہاہے کہ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر لگائی گئی پابندی کے کوئی منفی اثرات نہیں ہوں گے بلکہ اس سے دہشت گردی خلاف لڑنے کے پاکستانی عزم کو تقویت ملی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں موجود پاکستانی سفارتکار اسد مجید خان نے یہ بات ہیوسٹن کے غیر معمولی دورے کے دوران کہی اور انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ امریکا نے اس اقدام کے بعد اپنے پہلے ردِ عمل میں بھی پاکستانی عزم کو سراہا تھا۔

ہیوسٹن میں ورلڈ افیئرز کونسل کے اجلاس میں خطاب کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سفارتکار کا کہنا تھا کہ میرے سامنے ایسی کوئی وجہ نہیں کہ جس کی وجہ سے ہمارے امریکا اور چین کے ساتھ تعلقات پر اس اقدام کا منفی اثر پڑے بلکہ اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ہمارے عزم کا اعادہ ہوا ہے۔کونسل سے اپنے خطاب میں انہوں نے حالیہ صورتحال کے بعد امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری کے حوالے سے بھی بات کی، ان کا کہنا تھا کہ یہ نہایت اہم اور نتیجہ خیز تعلقات ہیں اور ہم مضبوط شراکت داری کے خواہاں ہیں۔اس کے ساتھ انہوں نے دوحہ میں امریکا اور طالبان کے درمیان مذکرات میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے بھی بات کی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مذاکرات کے لیے ایک بہتر طالبان وفد بنانے میں تعاون کیا جس کے بغیر اس میں اہم پیش رفت ہونا نا ممکن تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں پاکستان کا کردار نہایت اہمیت کا حامل تھا وہیں خطے کے دیگر عناصر نے بھی اس میں کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بین الافغان مذاکرات کے لیے امریکی کوششوں کی بھی حمایت کی جو افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے چاہیے۔اس کے ساتھ انہوں نے امید بھی ظاہر کی کہ افغان مفاہمتی عمل سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی بہتری کے حوالے سے انہوں نے دونوں ایٹمی طاقتوں کے مابین فروری میں ہونے والی جھڑپ کا بھی تذکرہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی خطرناک صورتحال ہے لیکن بدقسمتی سے بھارت اندرونی سیاست میں فوائد حاصل کرنے کے لیے اختلافات کو ہوا دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…