نیا بلدیاتی نظام گیم چینجر،اتفاق رائے کیلئے اپوزیشن کی کتنی ترامیم شامل کیں؟ جہانگیر ترین نے بتا دیا

1  مئی‬‮  2019

لاہور( این این آئی )نیا بلدیاتی نظام گیم چینجر ہے اس کے ذریعے اختیارات نچلی سطح پر منتقل اور مقامی حکومتیں مضبوط ہوں گی،نئے نظام کو حقیقی معنوں میں نافذ کیاجائے گا ،یہ نظام عمران خان کے وژن کے مطابق ہے، بلدیاتی نظام سے مقامی حکومتیں مضبوط ہوں گی۔

ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین اور وزیر قانون راجہ بشارت نے 90شاہراہ قائد اعظم پر سینئر صحافیوں کو نئے بلدیاتی نظام کے اسمبلی سے منظور کرائے گئے بل پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صوبائی کابینہ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ جہانگیر خان ترین نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کے نافذ ہونے کے بعد نہ صرف اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں گے بلکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوںگے ۔ ویلج اور نیبر ہڈ کونسل کے تحت الگ الگ اکائونٹس کھولے جائیں گے اور فنڈز براہ راست منتقل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت کی کامیابی میں بلدیاتی نظام کا اہم کردار ہے ۔ عمران خان نے بلدیاتی نظام کے حوالے سے 15اجلاسوں کی صدارت کی ، یہ نظام عمران خان کے وژن کے مطابق ہے جس سے بلدیاتی نمائندے انتظامی اور مالی طور پر با اختیار ہوں گے ۔انہوں نے سرکاری اجلاسوں میں شرکت کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے یہ ڈیوٹی عمران خان نے سونپی ہے ۔ راجہ بشارت نے کہا کہ حکومت نے اتفاق رائے کے لئے اپوزیشن کی چار تجاویز کو بل کا حصہ بنایا ہے ۔ ترامیم کیلئے ٹائم باٹ ہونے کے باوجود سپیکر نے اسمبلی میں اپوزیشن کو بولنے کی اجازت دی ۔

انہوں نے بتایا کہ اس نظام کو جلد از جلد نافذ کرنے کی کوشش کریں گے اور گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد موجودہ بلدیاتی ادارے تحلیل ہو جائیں گے اور نئے نظام تک ایڈ منسٹریٹرز فرائض سر انجام دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے پچاس ارب روپے مختص کئے لیکن کوئی بھی ادارہ مستفید نہیں ہوا ، بلدیاتی اداروں کے لئے 100روپے مختص کریں گے اور فنڈز راہ راست بلدیاتی اداروں کو ملیںگے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…