وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کی خبریں، چوہدری نثار بالاخودبھی بول پڑے، حیرت انگیز پیش گوئی کردی‎

27  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری نثار نے یو سی لوہدرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان چل کر میرے پاس آئے لیکن میں نے حلف نہیں لیا اور نہ ہی لوں گا۔سیاست عہدے کے لیے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لیے کرتا ہوں۔

اپنے وزیراعلیٰ بنائے جانے کی افواہوں پر انہوں نے کہاکہ جنہوں نے شوشہ چھوڑا ہے وہی لوگ اس کا جواب بھی دیں۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ رواں سال کے آخر میں مہنگائی عوام کی چیخیں نکلوا دے گی۔ اگر عمران کے ساتھ ہوتا تو مشورہ دیتا کہ ایک جگہ پر اکٹھے ہو جائیں کیونکہ آج اتحاد کی ضرورت ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مستقبل قریب میں بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف اٹھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔میں نے اس لیے پنجاب اسمبلی کا حلف نہیں اٹھایا کیونکہ میرے ساتھ قومی اسمبلی کی نشست پر ہاتھ ہوا۔یاد رہے کہ پچھلے دنوں  یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں  کہ چوہدری نثار جلد پنجاب اسمبلی کے ممبر کا حلف اٹھائیں  گے اور ممکنہ طور پر پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ ہونگے۔موجودہ حکومت بلدیاتی الیکشن کرا ہی نہیں سکتی، ضلع کونسل کو سرے سے غائب ہی کر دیا گیا ہے تحریک انصاف اگر مقبول جماعت ہے تو الیکشن کرا کر دیکھ لے۔ میرے ساتھ قومی اسمبلی میں ہاتھ ہوا ہے، میں بکنے والی سیاست کا پجاری نہیں ہوں، اکتوبر نومبر دسمبر میں ایسی مہنگائی آئے گی کہ لوگوں کی چیخیں نکل جائیں گی۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…