صدارتی نظام پاکستان کے آئین کو ختم کرنے کے مترادف ہو گا،عمران خان فوری استعفیٰ دیں،مولانا فضل الرحمن نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

27  اپریل‬‮  2019

چنیوٹ(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہصدارتی نظام پاکستان کے آئین کو ختم کرنے کے مترادف ہو گا،کوئی بھی سیاسی پارٹی قبول نہیں کریگی، موجودہ حکومت کی پالیسیوں نے ریاست کو خطرے میں ڈال دیا ہے،عمران خان فوری مستعفی ہو جائیں،آج تک دینی مدارس کے کسی طا لب علم نے نوکری کی بھیک نہیں ما نگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہماری اسلامی شناخت کوختم کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملکی معیشت کو کمزور کر دیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں نے ریاست کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ صدارتی نظام آمریت کی علامت اور پاکستان کے آئین کو ختم کرنے کے مترادف ہو گا،جسے کوئی بھی سیاسی پارٹی قبول نہیں کریگی۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک میں غیر سنجیدگی اور بے حیائی پیدا کی۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو بنیادی حقوق فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، ریاست مدینہ کہنے والے پاکستان کی عوام کے ساتھ ظلم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد کی سڑکوں پر اس حکومت کے خلاف آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ہمارے اردگرد دشمن پیدا کیے ہیں،ایسی پالیسیوں کے پیش نظر ریاست خطرے میں ہیانہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے ہماری ملک کی سیاست کے وقار کا جنازہ نکالا ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے خلاف ہماری ہی جماعت میدان میں ہے۔ہم نے گیارہ ملین مارچ کیے ہیں،ہر مارچ میں ملکی معیشت مہنگائی اور عوام کے حق کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان مستعفی ہو جائیں ہم اس حکومت کو نہیں مانتے۔ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلامی جا معات کو قومی دھارے میں لانے کی باتیں ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج تک دینی مدارس کے کسی طا لب علم نے نوکری کی بھیک نہیں ما نگی۔ ہم نے ریاست کا بے پناہ احترام کیا مگر ہمیں شک کی نگاہ سے دیکھا گیا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…