سیاست دانوں نے بھی کروڑوں کے انعامی بانڈز جمع کرلئے،ظاہر کئے گئے اثاثوں کے مطابق شہبازشریف،فہمیدہ مرزا،سعد رفیق،فریال تالپور اوردیگر کے پاس کتنی خطیر رقم کے بانڈ موجود ہیں؟ حیرت انگیزانکشافات

20  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) سیاست دانوں کی جانب سے بھی کروڑوں روپے کے انعامی بانڈز جمع کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشوراوں میں سیاستدانوں نے کروڑوں روپے مالیت کے انعامی بانڈزاپنے اثاثوں میں ظاہر کئے ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کے پاس 77لاکھ کیش اور پرائز بانڈز کی صورت میں موجودہ ہیں۔سندھ کے وزرا اویس شاہ کے پاس 5 کروڑ، ناصر شاہ کے پاس سوا 3 کروڑ کے پرائز بانڈ موجود ہیں۔الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں کے مطابق وفاقی وزیر فہمیدا مرزا نے دو کروڑ 57 لاکھ کے پرائز بانڈز اور کیش ظاہر کیا جبکہ ایک اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کے پاس بھی 26 لاکھ کے پرائز بانڈز ہیں۔سابق وزیرریلوے اور ن لیگ کے رہنما سعد رفیق نے بھی ایک کروڑ سے زائد بانڈز ،قرض اور کیش کی مد میں ظاہر کئے۔اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے نوید قمر کے پاس ایک کروڑ اور خورشید کے پاس 35 لاکھ کے انعامی بانڈز موجود ہیں۔سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے پاس 52 لاکھ کے انعامی بانڈز جبکہ عذرا فضل نے بھی 30 لاکھ کے انعامی بانڈز خرید رکھے ہیں۔ سیاست دانوں کی جانب سے بھی کروڑوں روپے کے انعامی بانڈز جمع کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشوراوں میں سیاستدانوں نے کروڑوں روپے مالیت کے انعامی بانڈزاپنے اثاثوں میں ظاہر کئے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کے پاس 77لاکھ کیش اور پرائز بانڈز کی صورت میں موجودہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…