پی آئی اے نے کرایوں میں مزید اضافے کا اعلان کردیا

20  اپریل‬‮  2019

کراچی (این این آئی) پی آئی اے نے کرایوں میں اضافہ کردیا، طیاروں کی مخصوص سیٹوں کی اضافی رقم وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے مسافروں کو بلک ہیڈ سیٹوں کی اضافی رقم ادا کرنی پڑے گی۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے نے ٹکٹوں کی فروخت میں سیٹوں کی اضافی رقم وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سے سفر کرنے والے اندرون و بیرون ملک کے مسافروں کو بلک ہیڈ سیٹوں کی اضافی رقم ادا کرنی پڑے گی۔پی آئی اے انتظامیہ نے اضافی رقم وصول کرنے اور احکامات پر عمل درآمد کرانے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔واضح رہے کہ پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز میں بلک ہیڈ سیٹوں کو من پسند اور سفارشی مسافروں کو فراہم کی جاتی ہیں، پی آئی اے کے777طیاروں میں چالیس اور اور اے320طیاروں میں بارہ بلک ہیڈ سیٹیں موجود ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ پی آئی اے کی نارتھ امریکہ5000 لندن،یورپ3000گلف2000اندرون ملک پروازوں میں 1000روپے اضافی وصول کیا جائے گا، بلک ہیڈ سیٹیں کشادہ ہونے کی وجہ سے معذور اور بیمار افراد کے لئے دیگر عام سیٹوں کی نسبت زیادہ آرام دہ ہوتی ہیں۔ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ بلک ہیڈ سیٹوں کو اب مقررہ رقم وصول کر کے فراہم کیا جائے گا جس سے ادارے کے ریوینیو میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔  پی آئی اے نے کرایوں میں اضافہ کردیا، طیاروں کی مخصوص سیٹوں کی اضافی رقم وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے مسافروں کو بلک ہیڈ سیٹوں کی اضافی رقم ادا کرنی پڑے گی۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے نے ٹکٹوں کی فروخت میں سیٹوں کی اضافی رقم وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…