خوشخبریوں کیلئے ترسے پاکستانیوں کو حکومت کی جانب سے جلد کونسی بڑی خوشخبری سنانے کا اعلان کردیا گیا؟پوری قوم شدت سے منتظر

20  اپریل‬‮  2019

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں نے پسنجر کوچز کے ٹینڈر کینسل کر دیئے ہیں کیونکہ سابقہ ادوار میں انجن اور ویگن کی خریدوفروخت کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا گیا۔ تمام ریلوے ملازمین جو تین سال سے ایک ہی جگہ پر تعینات ہیں ان کو ٹرانسفرکردیاجائے گا۔ پاکستان ریلوے سی پیک اور پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت سٹرکوں ، پلوں پر پیسے لگائے گئے اور ریلوے کو نظرانداز کیاگیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلویز ہیڈکوارٹرزآفس لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ انٹرنیشنل سازش تھی کہ ایم ایل ون میں رکاوٹ ڈالی جائے۔دورہ چین سے واپسی کے بعد ریلوے کے بارے میں بہت اچھی خبریں دوں گا۔چین میں ایم ایل ون پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی موجودگی میں 25سے 28اپریل کے درمیان دستخط ہوجائیں گے جس سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔ ایم ایل ون کے بعد لاہور سے کراچی کا سفر 8 گھنٹے کاہوگا۔ کراچی سے پشاور تک اس کے مختلف فیزز ہوں گے میری کوشش ہے کہ تمام فیزز ٹھیک اور تیز ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ٹرین کی سپیڈ 70، 80 اور 90 ہے ایم ایل ون کے بعد 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ فرنس آئل کے ساتھ ساتھ فریٹ ٹرین کے لیے ہمیں اور بھی کام ملا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جناح ایکسپریس کے بعد اب وزیر اعظم پاکستان سرسید احمد ایکسپریس کا جلدافتتاح کریں گے۔ وفاقی وزیر ریلویز نے کہا کہ میرے دور میں ایک روپے کی بھی امپورٹ نہیں کی گئی ساری پرانی کوچز کو ریلوے مزدوروں نے تیار کیاہے ۔ ہمارے پسنجر 20 فیصد بڑھ گئے ہیں جوکہ پاکستان ریلوے کی تاریخ کا ریکارڈ ہے جوکبھی 70 سالوں میں یہ ریکارڈ قائم نہیں ہوا۔

وفاقی وزیر ریلویز نے فریٹ سیکٹر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب فریٹ میرا ٹارگٹ ہے جس کے لیے ایک ہفتہ کراچی میں بیٹھاکروں گا۔ ایم ایل ون اور ٹو کے ساتھ ساتھ ہم ایم ایل تھری کوئٹہ سے تفتان کے لیے بھی کام کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے چھ ماہ میں 24 ٹرینیں چلائی ہیں 16 ٹرینیں اور چلائوں گا 40ٹرینیں پوری کروں گا اور 8 فریٹ ٹرینوں کی تعداد کو بھی 20تک لے کرجائوں گا۔مال گاڑیوں میں کرپشن کے خاتمے کے لیے ٹریکر سسٹم لگانے کا فیصلہ کیاہے جو اسے ناکام بنانے کی کوشش کرے گا اُسے عبرت کانشان بنادیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…