’پیارے چچا‘ مارٹن کوبلر ہمیں چھوڑ کر نہ جائیں، جرمن سفیر کی ریٹائرمنٹ پر پاکستانی اداس ہو گئے ، حکومت وقت سے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا

9  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے والے جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی دو سالہ مدت مکمل ہوگئی اور روانگی سے قبل پاکستانیوں کے نام الوداعی ویڈیو پیغام میںکہا ہے کہ آپ لوگوں کی مہمان نوازی اور احترام کے لئے آپ سب کا مشکور ہوں اور آپ کو اپنے دل میں رکھوں گا۔ مارٹن کوبلر شیروانی زیب تن کرتے ہوئے اپنے الوداعی ویڈیو پیغام میں اپنے پاکستانی مداحوں کو السلام و علیکم کہہ کر

مخاطب ہوئے اور کہا کہ بدقسمتی سے میرا یہ آخری ویڈیو پیغام ہے، آپ لوگوں کے خوبصورت ملک میں دو شاندار سال گزارنے کے بعد اداس دل کے ساتھ واپس جارہا ہوں۔ مارٹن کوبلر نے کہا کہ آپ لوگوں کی مہمان نوازی اور احترام کیلئے آپ سب کا مشکور ہوں اور آپ کو اپنے دل میں رکھوں گا، میں نے ذاتی زندگی میں بھی آپ کے ملک کی بہت سی خوبصورتی دیکھی۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ تمام تر سیاسی، معاشرتی یا پھر معاشی مشکلات کے باوجود پاکستان امن اور خوشحالی کی جانب اپنا راستہ بنالے گا اور میرا دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ جڑا رہے گا۔جرمن سفیر نے پاکستانی مداحوں کو کہا کہ یقین رکھیں میں عام سیاح کی حیثیت سے پاکستان واپس آؤں گا۔‎جرمن سفیر کے ویڈیو پیغام نے سوشل میڈیا پر آتے ہی پاکستانی عوام نے اپناردعمل دینا شروع کر دیا ہے ۔ ان میں سے کچھ صارفین نے جرمن سفیر مارٹن کوبلز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے، کچھ صارفین نے انہیں پاکستانی شہریت دیتے ہوئے نام سی ایل میں ڈالنے جبکہ کچھ نے پیارے چچا کہتے ہوئے پاکستان نہ چھورنے زور دیا ہے ۔ مختلف ٹویٹ یہ رہے ۔ اس ویڈیو کے ردعمل میں ایک صارف نے وفاقی وزیر داخلہ برائے مملکت شہریار آفریدی سے جرمن سفیر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے اس نے لکھا ہے کہ مارٹن کوبلز کی پاکستانیوں سے محبت اور پاکستانیوں کی مارٹن کوبلز سے محبت کی وجہ سے ہم نہیں چاہتے وہ پاکستان چھوڑ کر جائیں ۔ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ پاکستان کی حکومت کو مارٹن کوبلر کو پاکستانی شناخت دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دینا چاہیے۔ ✔ اسی طرح ایک اور صارف نے مارٹن کوبلر کی محبت میں انہیں پاکستان نہ چھورنے کا مطالبہ کیا ہے اور لکھا ہے کہ “پیارے چچا” آپ پاکستان نہ چھوڑ کر جائیں اور حکومت سے مطالبہ بھی کیا ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے تاکہ وہ پاکستان چھوڑ کر نہ جا سکیں ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…