وفاق 18ویں ترمیم سے دیوالیہ نہیں ہو ا حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دیوالیہ ہوا،محمود اچکزئی پھٹ پڑے

4  اپریل‬‮  2019

کوئٹہ(آن لائن)پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری اداروں کو کمزور کرنے کیلئے سازش کی جارہی ہے، وفاق 18ویں ترمیم سے نہیں بلکہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دیوالیہ ہو گیا ، ہمارا سرمایہ جمہوریت ہے اور کسی بھی قیمت پر جمہوریت کے خلاف سازشوں کو کامیاب نہیں ہونگے۔

پاکستان کو اگر حقیقی معنوںمیں چلانا ہے تو ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی اورجمہوریت کی بالا دستی ہونی چاہئے، موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ سڑکوں پر نکل کر موجودہ حکومت کے خلاف میدان عمل میں نکلیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر ملکی خبررساں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کی ضررورت ہے جب تک ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں ہونگے تو اس طرح ترقی بہت مشکل ہے ۔جمہوری جماعتوں کو اس لئے سزا دی جارہی ہے کہ وہ ملک میںآئین وقانون کی بالادستی چاہتے تھے مگر کچھ قوتوں کو وہ منظور نہیں ہے اور ملک نے ایسے حکمرانوں کومسلط کیا جو نہ جمہوریت کی بقاء جانتے ہیں اور نہ ہی ملک کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا پاکستان کو اگر حقیقی معنوںمیں چلانا ہے تو ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی اورجمہوریت کی بالا دستی ہونی چاہئے ۔نواز شریف کو چوری پر سزا نہیں دی جا رہی بلکہ وہ ان قوتوں کی بات کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں جو وہ کرنا چاہتے ہیں۔ افغانستان میں قیام امن کے لئے امریکہ اور پاکستان سمیت تمام ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

اگر کسی نے بھی مستقبل میں افغانستان کی بربادی میں حصہ لیا تو ان کے لئے مستقبل میں اچھے نتائج برآمد نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اس طرح امن نہیں ہوگا کہ دنیا کی مرضی چلے گی بلکہ امن آنے کے بعد وہاں پر افغانستا ن کے عوام کی مرضی ہونی چاہئے۔ افغانوں اور خصوصاپشتونوں کو جنگوں کی وجہ سے بہت سی مشکلات درپیش ہیں اور اس وقت جو مذاکرات ہو رہے ہیں یہ مذاکرات اسوقت تک کامیاب نہیں ہو سکتے۔

جب تک مذاکرات میں افغانستان کے عوام کی مرضی کو شامل نہیں کیا جا تا ۔تمام فریقین کو اس میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اٹھاوریں ترمیم کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں کیونکہ اٹھارویں ترمیم میں تمام اقوام کو ان کا حق دیا گیا ہے غیر جمہوری قوتیں اٹھارویں ترمیم کو برادشت کرنے کیلئے تیا رنہیں ہیں ۔اس لئے انہوں نے ملک میں غیر جمہوری حکومت کو مسلط کر دیا ۔اگر کسی کو پاکستان عزیز ہے تو اداروں کو سیاست سے دور رہنا ہوگا ۔

ہمیں ایک دوسرے کیساتھ گزارا کرنے کیلئے تیار ہیں۔پشتونوں کو مزید غلام نہیں دیکھنا چاہتے جو ہمیں حق نہیں دے گا ہم بز ور طاقت لینگے ہم ملک میں ہر چیز میں برابر حصہ چاہتے ہیں ۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے ہم اس میں رہتے ہیں مگر ہم کسی کی کالونی نہیں ہیں اور نہ ہی کسی نے فتح کیا ہے رضاکارانہ طور پر فیڈریشن میں شامل ہوئے ہیں۔ پاکستان میں پشتون بحیثیت قوم دوسری شہری کے حیثیت سے رہنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

ہمیں اپنے حقوق پر اختیار دیا جائے اب ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام اداروں میں آبادی کی بنیاد پر حصہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون بحیثیت قوم ساٹھ سال انگریزوں کے خلاف نہیں لڑتے تو آج پاکستان آزاد نہیں ہوتے پاکستان کو اگر چلانا ہے تو جمہوری طریقے سے چلایا جائے اور اس ملک کا واحد چلانے کا حل جمہوریت ہے آئین اور جمہوریت کو کچھ ہوا تو دفاع کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج بھی جمہوری قوتوں کے خلاف کسی نہ کسی شکل میں سازشیں ہو رہی ہیں پہلے کشمکش تھا اب کشمکش پختہ ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ آٹھارویں ترمیم سے بہت سی تبدیلیاں آئیں لیکن کچھ قوتوں اٹھارویں ترمیم کو متنازعہ بنانے کے لئے سازشیں کی جا رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…