قوم کو بتائیں علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی کب شروع ہوگی؟ ،ن لیگ نے بڑے سوال اُٹھادیئے

30  مارچ‬‮  2019

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کی چوری چھپانے کیلئے اپوزیشن کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،قوم کو بتائیں کہ علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کے خلاف کاروائی کب شروع ہوگی؟ ،غریب عوام تیار کرلیں ،لگتا ہے کہ حکومت مہنگائی کا نیا بم گرانے والی ہے ۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آج میں بھی آپ کو یاد کراناچاہتی ہوں کہ اب آپ کنٹینر پر نہیں بلکہ وزیراعظم ہیں،آپ وزیراعظم پاکستان ہیں یا پھر نیب کے چئیرمین یا اس کے ترجمان ہیں؟،علیمہ باجی اور جہانگیر ترین نے پلی بارگین اور این آر او کی آپ کو عادت ڈال دی ہے، اسی لئے آپ سب میں پلی بارگین اور این آر او بانٹ رہے ہیں لیکن آپ کو بتاتے چلیں کہ نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کو یہ بھی بتادوں کہ ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی ہے اور روپے کی قدر مزید کم ہوگئی ہے ،قوم کو بتائیں کہ نو ماہ میں آپ کی کتنا تین ہزار ارب روپے سے زائد قرض لے چکے ہے،قوم کو بتائیں کہ افراط زر 8.5 فیصد سے بھی اوپر جارہا ہے، اور جلد ڈبل ڈیجٹ میں جانے والا ہے ۔اپوزیشن پر تنقید اس لئے کررہے تھے کیونکہ پٹرول 12 روپے مزید مہنگا کرنا ہے،اپنی تقریر میں نوماہ کے دوران اپنی حکومت کی ایک بھی کارکردگی نہیں بتاسکے ۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کی چوری چھپانے کے لئے اپوزیشن کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،قوم کو بتائیں کہ علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کے خلاف کاروائی کب شروع ہوگی؟ ،غریب عوام تیار کرلیں لگتا ہے کہ حکومت مہنگائی کا نیا بم گرانے والی ہے ،ٹیکس ریونیوز جمع نہ ہونے پر ناکامی کا بدلہ غریب عوام سے لینا ظلم ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…