ایدھی ایئرایمبولینس سروس میں ایک اور جہاز کا اضافہ طیارے سےکن مریضوں کو فوری طبی امداد دی جاسکے گی

30  مارچ‬‮  2019

کراچی(این این آئی)ایدھی ایئرایمبولینس سروس میں ایک اور جہاز کا اضافہ ہوگیاہے، ایدھی ائیرایمبولینس میں شامل ہونیوالا طیارہ چھ سیٹر ہے،طیارے سے دشوارگزارعلاقوں سے مریضوں کو فوری طبی امداد دی جاسکے گی ۔تفصیلات کے مطابق ایدھی فائونڈیشن نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے

ایدھی ایئرایمبولنس میں ایک اور جہاز کا اضافہ کر دیا ہے۔فیصل ایدھی کے مطابق بڑے حادثات کی صورت میں فری ایئرایمبولنس سروس فراہم کی جائیگی۔ نیا طیارہ سیسنا206بیٹرے میں شامل کردیاگیاہے۔انہوں نے بتایا کہ ساڑھے 5کروڑروپے مالیت کاطیارہ جدید آلات سے لیس ہے۔ ایدھی ائیرایمبولینس میں شامل ہونیوالا طیارہ چھ سیٹر ہے۔طیارے سے دشوارگزارعلاقوں سے مریضوں کو فوری طبی امداد دی جاسکے گی۔ طیارے کا فی گھنٹہ کرایہ 50ہزار روپے ہے۔ اس سے قبل ایدھی ایمولینس سروس کے پاس فائپرسنکا طیارہ تھا۔فائپرسنیکا کافی گھنٹہ کرایہ70 سے80 ہزار روپے ہے، فیصل ایدھی نے بتایاکہ بڑے حادثے کی صورت میں ائیرایمبولینس سروس مفت فراہم کی جاتی ہے۔ائیرایمبولینس سروس کی مشکلات کے کا ذکر کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے بتایا کہ صرف موسم کی خرابی اور ائیراسپیس بند ہونے سے آپریشن میں دشواریاں پیش آتی ہیں، بھارتی دراندازی کی وجہ سے ائیراسپیس بند تھا اور ایسی صورتحال میں خصوصی اجازت درکار ہوتی ہے۔ذرائع کے مطابق گلاس کارپٹ پرمشتمل جنرل ایوی ایشن کا یہ پہلا طیارہ ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…