نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کی ڈاؤن پیمنٹ مزید کم کر دی گئی ،عوام کو کتنے لاکھ روپے کا بلا سود قرض حسنہ بھی دیاجائے گا؟زبردست اعلان

22  مارچ‬‮  2019

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت گھروں کے حصول کی ڈوؤن پیمنٹ کو 20سے کم کر کے 10فیصد کر دیا گیا ہے۔ ضلع لودھراں کو بھی اس سکیم کے پہلے مرحلے میں شامل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات لودھراں میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کی جگہ کے معائنہ اور اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان لودھراں میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح کریں گے

اورکم آمدنی والے عوام کو اپنا گھر بنانے کیلئے 5لاکھ روپے کا بلا سود قرضہ حسنہ دینے کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔اس سال تین لاکھ گھروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ہاؤسنگ سکیم میں دو فیصد کوٹہ صحافیوں کیلئے مختص کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو کم لاگت کے گھروں کی فراہمی کیلئے ایک جامع منصوبہ پر عمل پیرا ہے اور متعلقہ محکموں کو اس ضمن میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ڈی جی ہاؤسنگ سکیم لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز نے بھی تقریب سے خطا ب کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…